مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے ڈیرہ غازی خان شہر کی سرکاری ہاؤسنگ کالونی تین مرلہ سکیم میں بجلی کی سہولت فراہم نہ کرانے پر

پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلانگ اتھارٹی کے افسران سے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ مکینوں کی زندگی 28 سال سے اجیرن کردی گئی ہے۔

کمشنر آفس میں فاٹا،میپکو اور متعلقہ افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا احساس ہے۔متعلقہ محکمے بجلی کی فراہمی کیلئے ٹائم لائنز دیں۔

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ اس دفعہ وہ ڈیرہ غازی خان شہر میں بجلی کے مسائل کے حل کیلئے اپنے فنڈز سے دس کروڑ روپے دیں گی۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ

میپکو سروے کرکے عید سے قبل تین مرلہ سکیم کا ڈیمانڈ نوٹس تیار کرکے دے اور فاٹا سکیم کے پی سی ون کی منظوری 14 اگست تک کرالے۔

انہوں نے کہاکہ محکموں سے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کیلئے باقاعدہ فالو اپ لیا جائیگا.
ڈائریکٹر فاٹا ملتان طاہر جاوید اور دیگر نے وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کو بتایا کہ

حکومت پنجاب نے صوبہ کی ہاؤسنگ سکیموں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے

دس ارب روپے کے فنڈز مختص کردئیے ہیں۔

بجلی سمیت دیگر عوامی مسائل جلد حل کریں گے۔

تین مرلہ سکیم 13 ایکڑ پر قائم کی گئی،فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے بجلی سمیت دیگر مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر ہوئی،

اب بجٹ میں فنڈز مختص کردئیے گئے ہیں۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اے سی صدر مہدی ملوف

ایس ای میپکو آصف جان مروت،ایکسئین شیراز غفور،ایس ڈی او فہد شمائل،ڈپٹی ڈائریکٹر فاٹا خالد محمود اور دیگر افسران شریک تھے


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں خواتین یونیورسٹی کے قیام کیلئے عملی کام کا آغاز کردیا گیا۔

ویمن یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف تونسہ سمیت ڈویژن میں پانچ نئی یونیورسٹیز قائم ہوں گی۔

کمشنر آفس میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد
2
علی اعجاز اور دیگر افسران شریک تھے.
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ان کی تجویز پر ویمن یونیورسٹی کی منظوری دی۔

وزیر اعظم عمران خان سنگ بنیاد کیلئے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کو سنٹرل جیل کی جگہ ویمن یونیورسٹی کی تجویز دی ہے۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی کیلئے سخی سرور روڈ پر سرکاری رقبہ موجود ہے۔شہر کے اندر تجویز کردہ سرکاری رقبہ کیلئے ریونیو ریکارڈ چیک کرائیں گے

اجلاس کے انعقاد سے ہی ڈیرہ غازی خان میں خواتین یونیورسٹی کے قیام کیلئے عملی آغاز کردیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بجٹ میں ویمن یونیورسٹی آف ڈیرہ غازی خان کیلئے ابتدائی 30 کروڑ روپے رکھ دئیے ہیں ویمن یونیورسٹی 35 ایکڑ سے زائد رقبہ پر تعمیر ہوگی۔

سرکاری رقبہ کی نشاندہی کیلئے محکمہ ریونیو کو ٹاسک دے دیا گیا. اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمدحسن رانجھا،

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، پراجیکٹ ڈائریکٹر غازی یونیورسٹی جاوید اقبال، شہر کی خواتین اوردیگر موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان شہر میں ٹریفک کے معاملات اور آگاہی کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

ٹریفک پولیس کے سٹی ایجوکیشن یونٹ نے پل ڈاٹ پر ٹریفک رولز بارے آگاہی دی۔سخی سرور روڈ،جام پور، ملتان، کالج اور مانکہ کینال روڈز پر ٹریفک کی روانی کیلئے

ڈرائیوروں اور شہریوں کو آگاہی دی گئی ٹریفک پولیس کے انچارج ایجوکیشن پروگرام فرحت عباس شاہ اور سٹاف نے تقریب میں ڈرائیوروں اورشہریوں کو بتایا کہ

غلط ڈرائیونگ سے حادثات پر قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں قانون کی خلاف ورزی پر ڈرائیوروں کے چالان کئے جائیں گے

فرحت عباس شاہ نے بتایا کہ ٹریفک قوانیں ہمارے جان و مال کے تحفظ کے لئے بنائے گئے ہیں،

جن پر عمل کرکے ہم جان لیوا حادثات سے بچ سکتے ہیں،لوگوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ خود بھی ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی اس بارے میں ترغیب دیں،

ہم آپکے محفوظ سفر کیلئے دعاگو ہیں۔اس دوران سٹی ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کے سٹاف نے ڈرائیوروں اور شہریوں میں ٹریفک رولز پرعمل درآمد بارے پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد حمزہ سالک کے اعزاز میں الوداعی تقاریب کا انعقاد کیا گیا

بی ایم پی اور بلوچ لیوی فورس نے سلامی دی۔ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ تقریب میں افسران کو قرآن پاک کے نسخے اور دیگر تحائف دئیے گئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز احمد حسن رانجھا،حسنین خالد سنپال،اسسٹنٹ کمشنرز مہدی ملوف،محمد اسد چانڈیہ،

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،ڈسٹرکٹ ناظر نزرحسین کورائی،چیف آفسیر کارپوریشن جواد الحسن گوندل،ایس این اے زبیر انجم کے علاوہ مجاہدمصطفے،حقنواز،چوہدری منظور،شاہد احمد اور ڈی سی کمپلیکس کے دیگر

افسران اور ملازمین شریک ہوئے.
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبادلے ملازمت کا حصہ ہیں،ڈی جی خان میں اچھی ٹیم ملی۔

ٹیم ورک سے اہداف بروقت مکمل ہوئے۔دریائی اور پہاڑی بیلٹ کا حامل ڈی جی خان سیاسی اور انتظامی حوالے بھی چیلنجزوالا ڈسٹرکٹ ہے یہاں ورک لوڈ زیادہ ہے،تاہم یہاں کی ٹیم محنتی اور قابل ہے۔

افسران اور ملازمین محنت اور شوق سے ٹاسک مکمل کرتے ہیں۔تبدیل ہوکر جارہے ہیں تاہم ذاتی تعلق برقرار رہے گا۔
پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد حمزہ سالک نے کہا کہ قبائلی علاقہ کے لوگ مہمان نواز اور افسران محنتی ہیں۔ک

وہ سلیمان میں امن و امان اور ترقی کیلئے ملکر کام کیا۔کوہ سلیمان آنے والے دنوں میں خطہ کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

ہم جہاں بھی تعینات رہیں ڈی جی خان کے لوگوں کی یاد دلوں میں زندہ رہے گی۔؎
افسران اور ملازمین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ

افسران نے پریشر خود برداشت کیا نچلی سطح پر افسران اور ملازمین کو احساس نہیں ہونے دیا۔

اچھے کام پر حوصلہ افزائی بھی کرتے رہے۔دونوں افسران سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ ہم نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کررہے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے ڈیرہ غازی خان

میں خوا تین کیلئے الگ پارک بنانے کا اعلان کر دیا. لیڈیز پارک کیلئے اپنے فنڈز سے ایک کروڑ روپے دیں گی.

انہوں نے یہ بات کمشنرآفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی. کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید تنویر مرتضی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا

اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، تحصیلدارمہر شمعون، کارپوریشن، پی ایچ اے کے دیگر افسران اور شہرکی نمائندہ خواتین موجود تھیں. وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہاکہ

شہر کی حدود میں مناسب رقبہ کی نشاندہی کی جائے تاکہ اسے خواتین کی تفریح کیلئے پارک میں تبدیل کیا جاسکے.

انہوں نے کہاکہ درخت ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے کے ساتھ انسان کیلئے آکسیجن فراہم کرتے ہیں.

پارکس میں درخت،لانز کو اہمیت دی جائے گی. اس موقع پر پارک کیلئے مختلف جگہوں کا جائزہ لیاگیا.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل کو ان کی کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں تعریفی سر ٹیفکیٹ دیا.

ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فرض شناس اور محنتی افسران و ملازمین محکمے کا اثاثہ ہوتے ہیں

سزاو جزا کے ساتھ حوصلہ افزائی کاسلسلہ جاری رہنا چاہیئے.


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان میں گورنمنٹ بوائز ایسوسی ایٹ کالج قائم کیا جائے گا ڈیرہ غازیخان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آفس میں فوری طو رپر کلاسز شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے کالج کا تعمیراتی کام تین سال کے اندر مکمل ہو گا.

خیابان سرور، ماڈل ٹاون، غازی کالونی، نیوماڈل ٹاون،او رشہزادکالونی کی تمام گلیاں ٹف ٹائلز ہوں گی شہر میں 12 روڈز کی دوبارہ تعمیرو مرمت ہو گی جس کیلئے بیس کروڑ روپے کے فنڈز مختص کر دیئے گئے.

پل ڈاٹ سے ریلوے پھاٹک تک 45کروڑ روپے کی لاگت سے دو رویہ سڑک تعمیر ہوگی شہر کی یونین کونسل 13میں نیا بنیادی مرکز صحت تعمیر ہو گا.

یہ بات مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کمشنر آفس میں اپنے تجویز کردہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہاکہ چوک چورہٹہ تا پاکستان چوک تا ا مام بارگاہ،

وقار کنٹین تا سرکٹ ہاوس، پیٹر مارکیٹ تا کامرس کالج روڈ، ہسپتال چوک براستہ پی آئی اے آفس تا تھانہ بی ڈویژن، بلاک اڑتالیس منگلہ چوک بستی پنوار والا گجر روڈ، محبوب آباد تا عبداللہ ٹاون، صدیق آبادمیں روڈ،

ر ابطہ سڑکیں اور این او سی 5
سمیت دیگر ترقیاتی کام ہوں گے. روڈز سے قبل پبلک ہیلتھ سیوریج سکیم مکمل کرے گا، پراونشل ہائی وے، پبلک ہیلتھ، ڈی ڈی اے اور لوکل گورنمنٹ کے ذریعے ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے جائیں گے.

منصوبوں کے معیار اور مدت تکمیل پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. مشیر وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ

پاکستان تحریک انصاف تعلیم سمیت شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر فوکس کررہی ہے.

وزیر اعلی پنجا ب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر چار گنا زیادہ ڈویلپمنٹ پیکج دیاگیاہے افسران محنت کریں تاکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کو اس کے ثمرات مل سکیں.


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی، کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاداحمد کی زیر صدارت سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام 2021-22 کی سکیموں بارے اجلاس کمشنر کے کمیٹی روم میں منعقدہوا.

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مہدی ملوف، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشید، ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی، ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شعیب فیاض، ایکسیئن بلڈنگز محمد وقاص،

ایکسیئن ہائی ویز دلشاد احمد او رمتعلقہ افسران نے شرکت کی.اجلاس میں سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام کی ڈیرہ غازیخان سٹی کے حوالے سے 2107.715ملین روپے لاگت کی 21سکیمیں زیر بحث لائی گئیں

جن میں واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کی 450ملین روپے لاگت کی 2، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی 162.820لاگت کی 8، روڈز کی 1039ملین روپے لاگت کی 5، اربن ڈویلپمنٹ کی 120ملین روپے لاگت کی 4، ہائر ایجوکیشن کی 199.885ملین روپے

لاگت کی ایک اور پرائمری ہیلتھ کیئر کی پچاس ملین روپے لاگت کی ایک سکیم شامل ہے.
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی بدولت عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہمارا مشن ہے.

وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار ڈیرہ غازیخان شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کر رہے ہیں.

اب یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ان فنڈزکو احسن طریقے سے استعمال میں لائیں. انہوں نے کہاکہ وقار کنٹین فورس لائن منصوبہ کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ سے سڑک کی لمبائی کے لحاظ سے دس فٹ جگہ حاصل کی جائے.سیوریج ڈالنے کے بعد فوری سڑکوں کی تعمیر کو بھی ممکن بنایا جائے.

تمام محکمے باہمی کوآرڈینیشن سے تعمیراتی منصوبوں کی جلد تکمیل کو ممکن بنائیں. منصوبہ جات شروع کرنے سے قبل تمام محکمو ں سے این او سی لیا جائے تاکہ بار بار اکھاڑ پچھاڑ سے عوام کا پیسہ ضائع ہونے سے بچ سکے. انہوں نے کہاکہ جن علاقوں میں آبادی زیادہ ہے

ان کے تعمیراتی منصوبوں کو جلد مکمل کیاجائے. دوران تعمیرات عوامی مشکلات کو مدنظر رکھا جائے

اور کوشش کی جائے کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ثمرات سے جلد شہری فائدہ اٹھا سکیں. کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمدنے کہاکہ

کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے متعلقہ سکیموں میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے.

کنسٹرکش سے قبل تمام محکمے مطلوبہ سکیم پر ہوم ورک کریں. تعمیراتی کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جائے.

ہر محکمہ اپنے کام سے متعلق این او سی دینے کا پابند ہو گا. ہم چاہتے ہیں کہ متعلقہ سکیم مکمل ہو تو اس سے منسلکہ مسائل کا ہمیں بعد میں سامنا نہ کرنا پڑے. کمشنر نے کہاکہ واٹر سپلائی

سیوریج اور سوئی گیس کے محکمے منصوبہ جات سے پہلے اپنی آراء و تجاویز ضرور دیں. تعمیراتی کاموں بارے ٹریفک انجینئرنگ ایجنسی سے بھی رپورٹس لی جائیں گی.

اجلاس میں اے ڈی پی سکیموں کا مرحلہ وار جائزہ بھی لیاگیا.


.
ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان میں دس سوفٹ گراونڈز،کالج اور یونیورسٹی سطح نئے کھیل کے گراونڈ تعمیر ہوں گے۔

ڈویژنل محکمہ سپورٹس کو اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے سٹیٹ آف دی آرٹ آسٹروٹرف کا دورہ کیا

ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن نے استقبال کیا۔

مشیر وزیر اعلیٰ نے ہاکی کوچنگ کیمپ کا معائنہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کا وژن ہے کہا کہ کھیل کے فروغ دیا جائے۔کھیل صحت مندانہ سرگرمیوں کےلئے ضروری ہیں۔

مشیر وزیر اعلی پنجاب نے گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول ڈیرہ غازی خان کے عیدگاہ کے ساتھ موجود پلاٹ میں کرکٹ اور والی بال گراؤنڈ بناکر دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ

بہت جلد کام شروع کردیا جائے گا۔قبل ازیں اسٹروٹرف ہاکی گراؤنڈ پہنچنے پر کھلاڑیوں نے اسٹیٹ آف دی آرٹ گراؤنڈ بناکر دینے پر مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی کا شکریہ ادا کیا۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان کی توسیع اور بحالی کی جائے گی۔

سنٹرل جیل میں نئی بیرکس،فیکٹری اور دیگر سہولیات فراہم کی جائے گی۔بجلی کی وولٹیج کی کمی کے مسائل بھی حل کئے جائیں گے۔

وزیر اعلی کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ شبیر رانا نے ٹیم کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات محسن رفیق ہمراہ تھے

۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلی کی حالیہ دورہ پر دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وزیر اعلی نے سنٹرل جیل کی توسیع اور بحالی کےلئے دس کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے

اور موجودہ بجٹ میں تین کروڑ روپے کے فنڈز مختص کردئیے گئے ہیں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ایس ای بلڈنگز محمد وقار کو جلد تعمیراتی کام کی ہدایات کی انہوں نے کہا کہ

افسران ابھی سنٹرل جیل کا وزٹ کرکے سروے اور پی سی ون تیار کریں۔

ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ذیشان شبیر رانا نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا فوکس جیل ہیں۔وزیر اعلی کے وژن کے مطابق

جیلوں میں قیدیوں کو بہتر سہولیات دیں گے۔بجلی کے کم وولٹیج کی وجہ پنکھے سست رفتار سے چلتے ہیں۔

آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ اور دیگر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان سمیت صوبہ کی پرانی جیلوں کا سروے کرارہے ہیں۔

صوبہ کی 43 جیلوں میں خامیوں کو دور کریں گے۔

حکومت نے جیلوں میں سہولیات کےلئے دو کروڑ 26 لاکھ روپے کے فنڈز منظور کئے ہیں۔

اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ایس ای بلڈنگز محمد وقار،

ایکسئین محمد وقاص،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی ایکسین ایم اینڈ آر محمد شاہد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عدیل اور دیگر موجود تھے

%d bloggers like this: