نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں کورونا وائرس کے 206 نئے کیسز رپورٹ

اب تک صوبہ بھر میں 328,437 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں

لاہور:

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں کچھ اضافہ، 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 206 نئے کیسز رپورٹ، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ

،ٹوٹل تعداد 347,553 ہو گئی۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، سارہ اسلم

 اب تک صوبہ بھر میں 328,437 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔سارہ اسلم

 صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 8,311 ہو گئی۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، سارہ اسلم

،گزشتہ روز لاہور میں 1 موت سمیت صوبہ بھر میں کل 7 اموات، اموات کی کل تعداد 10,805 ہو گئی۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، سارہ اسلم

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17,196 ٹیسٹ کئے گئے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، سارہ اسلم

صوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 5,792,674 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ
سارہ اسلم

گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں99، راولپنڈی میں 77،ملتان میں 10,اور سیالکوٹ میں 4 کیسیز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سیکرٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ،سارہ اسلم

فیصل آباد،گجرانوالہ، منڈی بہاوالدین، شیخوپورہ اور وہاڑی میں بالترتیب 2 دو مثبت کیسیز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سارہ اسلم

بہاولنگر، بہاولپور، بھکر، چینوٹ، جہلم، اور سرگودھامیں ایک ایک مثبت کیس رپورٹ ہوا۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، سارہ اسلم

گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کرونا کی مجموعی مثبت شرح 1.2 ریکارڈ کی گئی.سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرسارہ اسلم

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مثبت شرح 1.2، فیصل آباد میں بھی0.3, ملتان میں 0.9 جبکہ شیخوپورہ میں 0.5ریکارڈ کی گئی۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، سارہ اسلم

About The Author