مئی 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پرمبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازی خان۔

پولیس لائن ڈیرہ غازیخان میں نیا بننے والے سمارٹ سٹی کو فنگشنل کر دیا گیا جس کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کیا ۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب کیپٹن. (ر) ظفر اقبال اور ریجبل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا کے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

سمارٹ سٹی کے قیام کا مقصد جدید دور بہت ساری جدید سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے عوام الناس کو دینا ہے

ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ ڈی جی خان سمارٹ سٹی پراجیکٹ لاہور کی طرح کا سنگ میل ثابت ہوگا۔

جس میں عوام الناس کو ایک ہی چھت کے نیچے بہت ساری سہولیات میسر کی گئی ہیں۔

جس سے ناصرف کرائم میں واضح کمی ہوگی بلکہ ملزمان کو ٹریس کرنے میں مدد ملے گی۔

جدید ترین سہولیات سے آراستہ 15سسٹم کو بھی سمارٹ سٹی کیساتھ منسلک کردیا گیا ہے جہاں پر تین شفٹوں میں سمارٹ سٹی کا عملہ اور پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

اسکے علاوہ تین شفٹوں میں ڈیوٹی پر مامور اہلکار کیمروں کے دریعے تمام تھانوں کو مانیٹر کررہے ہیں۔

کسی بھی مشکوک شخص یا مشکوک گاڑی کی صورت میں فیلڈ میں محافظ فورس کے اہلکاروں کو فورا میسج دیا جاتا ہے جو فوری چیک کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں کو بھی یہیں سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر ڈی جی خان کے مزید کیمروں کو بھی تاجر برادری کے ساتھ ملکر فنگشنل کر دیا جائے گا۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے پولیس کی اس بہترین کاوش کو سرہایا اور کہا کہ جدید طرز پر بنایا جانے والا یہ پروجیکٹ ڈیرہ غازیخان کی عوام الناس کو بہت ساری سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے میسر کر رہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدارکی ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ڈیرہ غازی خان آمد

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال،آر پی او ڈیرہ غازیخان محمد فیصل رانا اور

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک کے ہمراہ یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

وزیر اعلی پنجاب نے شہداء پولیس کے لئے دعا کی اور کہا کہ ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ دینے والے ہمارے ہیرو ہیں۔


پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری۔۔۔
دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ، 1,860 لٹر ملاوٹی دودھ تلف،صفائی کے ناقص انتظامات پر متعدد فوڈ یونٹس کو 1 لاکھ 82 ہزار کے جرمانے عائد، 166 شاپس مالکان کو

وارننگ نوٹسز جاری۔۔۔

ڈی جی خان 7 جولائی: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان، ساہیوال،

ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 200 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری خوراک کی تیاری اور فروخت پرمتعدد فوڈ یونٹس کو 1 لاکھ سے 82 ہزار جرمانے عائد جبکہ

پنجاب پیور رولز کی خلاف ورزی پر 165 فوڈ پوائنٹس کو بہتری کے لیے وارننگ نوٹسز جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں پل بہشتی کے قریب ناکہ بندی کے دوران دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی۔

گاڑی نمبر N4883 اور MNS1388 میں موجود دودھ کو لیکٹوسکین ٹیسٹ کے ذریعے چیک کیا گیا۔

دودھ میں پانی اور ڈیٹرجنٹس کی ملاوٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔ ملاوٹ ثابت ہونے پر N4883 میں موجود 1840 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔ ملاوٹی دودھ مظفر گڑھ اور مضافاتی علاقوں میں مختلف ملک شاپس پر سپلائی کیا جانا تھا۔

اس کے علاوہ ڈی جی خان میں بیکری کو خوراک کی تیاری میں ٹوٹے،

خراب انڈوں کے استعمال پر 10 ہزار، مظفرگڑھ میں سویٹس یونٹ کو مٹھائی کی تیاری میں ناقابل سراغ رنگ کا استعمال کرنے پر 14 ہزار، راجن بور میں ریسٹورنٹ کو واشنگ ایریا میں گندگی پائے جانے پر 10 ہزار اور رحیم یار خان میں کھلے مصالحوں کی

فروخت بر ڈیپارٹمنٹل سٹور کو 12 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔


وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا چوکی والا،شادن لنڈاورڈیرہ غاز ی خان میں مصروف دن،سرپرائز وزٹ بھی کیے
جنوبی پنجاب کیلئے ملازمتوں کا 32فیصد کوٹہ،پنجاب کو بلوچستان سے ملانے کیلئے نئی شاہراہ بنے گی:عثمان بزدار
ترقی کے پہیہ کا رخ پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے،

محروم علاقوں کی قسمت بدل دوں گا
رولز آف بزنس کے جلدنوٹیفکیشن کے بعد جنوبی پنجاب کے تمام محکمے پوری طرح فنکشنل ہوجائیں گے،

بہاولپور میں سیکرٹریٹ کا افتتاح جلد ہوگا
122کلو میٹر طویل نئی سڑک بنا رہے ہیں،10ارب روپے سے بننے والی چوکی

والا تا موسی خیل سڑک سے 100کلو میٹر فاصلہ کم ہوگا
کوہ سلیمان میں سٹیٹ آف دی آرٹ سکول بنایا جائے گا،

فورٹ منرو میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرینگے، 4ریسکیو سٹیشن بنارہے ہیں
کوہ سلیمان اوردیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی کا کام شروع ہوچکا ہے،

سوڑا ڈیم اسی سال شروع ہوگا،4مزید ڈیم کی فزیبلٹی تیار
2 ارب90 کروڑ کے پراجیکٹس کا افتتاح اور سنگ بنیاد،

آسٹروٹرف ہاکی گراؤنڈ، سٹی پارک اور جناح فیملی پارک کی بحالی، بی ایم پی سرائے کی تعمیر نوکاافتتاح
ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈ بلاک کا سنگ بنیاد، 2 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگا
فلٹریشن پلانٹس اوربراہ راست پانی کی فراہمی،اندرونی سڑک،پناہ گاہوں اوردیگر منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا

چوکی والا میں نئی شاہراہ کی تعمیر پر تفصیلی بریفنگ،شادن لنڈ میں چیف آف لنڈسردارشہریار محروم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

سینٹرل جیل اچانک آمد،بیرکوں کے دورے،ٹی وی لگانے اورپنکھے ٹھیک کرنے کی ہدایت،قیدیوں اورلواحقین سے مسائل پوچھے

وزیراعلیٰ کی پولیس لائن آمد،پولیس دستے کی سلامی،یادگار شہدا پرحاضری،سمارٹ سٹی پراجیکٹ کا افتتاح،دائرہ کار دوسرے شہروں تک بڑھانے کا اعلان


ڈیرہ غازیخان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے جنوبی پنجاب کے لئے صوبائی ملازمتوں میں 32فیصد کوٹہ مختص کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بھکر اورمیانوالی کوشامل کرنے کی زیر غور تجویز کی منظوری پر جنوبی پنجاب کیلئے ملازمتوں کا کوٹہ35فیصد ہوجائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا ہے کہ

سابق حکمرانوں نے پسماندہ علاقوں کیلئے کچھ نہیں کیا۔ترقی کے پہیے کا رخ پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے۔

پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کی قسمت بدل دو ں گا۔لاہور میں پسماندہ علاقوں کی نمائندگی کرتا ہوں۔

عثمان بزدار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان جلد بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا افتتاح کریں گے۔

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے رولز آف بزنس جلد نوٹیفائیڈ کردیئے جائیں

گے۔

رولز آف بزنس کے نوٹیفکیشن کے بعد جنوبی پنجاب کے تمام محکمے پوری طرح فنکشنل ہوجائیں گے۔

عثمان بزدارنے مزید بتایا کہ پہلی مرتبہ ڈویلپمنٹ بجٹ میں 66فیصد تاریخی اضافہ کیا گیا۔

پنجاب کے بجٹ کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ

پنجاب کو بلوچستان سے ملانے کیلئے 122کلو میٹر طویل نئی سڑک بنا رہے ہیں۔10ارب روپے سے بننے والی چوکی والا تا

موسی خیل سڑک سے 100کلو میٹر فاصلہ کم ہوجائے گا۔فورٹ منرو میں کیڈیٹ کالج کیلئے فل فنڈنگ کررہے ہیں،

منصوبے کو جلد مکمل کرائیں گے۔عثمان بزدارنے کہا کہ کوہ سلیمان میں سٹیٹ آف دی آرٹ سکول بنایا جائے گا۔فورٹ منرو میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل کریں گے۔

سخی سرور فورٹ منرو چوٹی اورشادن لنڈ میں 4ریسکیو سٹیشن بنارہے ہیں۔کوہ سلیمان اوردیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی کا کام شروع ہوچکا ہے۔

ڈیرہ غازی خان کی اندرونی اوررابطہ سڑکوں کی تعمیر و توسیع کریں گے۔کوہ سلیمان میں سوڑا ڈیم اسی سال شروع ہوگا،4مزید ڈیم کی فزیبلٹی تیار ہوچکی ہے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار ملتان سے تونسہ کے نواحی علاقے چوکی والا پہنچے اورچوکی والا براستہ ٹامک انرجی سینٹرسڑک کی تعمیر کے منصوبے کا جائزہ لیا۔

چوکی والا سے موسی خیل بلوچستان تک براستہ زین،بارتھی سڑک دوفیز میں بنے گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوپنجاب کو بلوچستان سے ملانے والی اہم سڑک کی

تعمیر کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زیر تکمیل پراجیکٹ کے امور کاتفصیلی جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پسماندہ علاقوں کی قسمت بدل دوں گا،

یہی میرا عہداورعزم ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے محروم علاقوں کی پسماندگی دور کرنے کے لئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔لاہور میں بیٹھ کر فیصلے کرنے والے دور دراز علاقوں کے مسائل سے یکسر عاری تھے۔ ہر ضلع اورہر تحصیل میں جاکرمسائل اورضروریات کا جائزہ لے رہا ہوں۔

آج اپنے بھائیوں کی خدمت کیلئے حاضرہواہوں اورعلاقے میں ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لے رہا ہوں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے علاقے میں فلاح عامہ کے سکیموں پر کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر بتایا گیاکہ چوکی والا سے موسی خیل بلوچستان تک 122 کلومیٹر کارپٹ روڈ کی تعمیر ہوں گی۔

چوکی والا سے اٹامک انرجی تک روڈکی تعمیر پر17 کلومیٹر 89 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

اٹامک انرجی سے براستہ زین اوربارتھی بلوچستان کے علاقہ چھپڑ تک 105 کلومیٹر روڈ کی وفاقی حکومت نے منظوری دی

اورمنصوبہ پر8 ارب 99 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔بعد ازاں وزیراعلیٰ عثمان بز دار شادن لنڈپہنچے اور چیف آف لنڈ سردار شہر یار خان مرحوم کے انتقال پ

ران کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے رکن پنجاب اسمبلی سردار جاوید اختر لنڈ اور سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سردار شہریار خان لنڈ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے

فاتحہ خوانی کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سردار شہر یار خان لنڈ مرحوم کی خدمات کو

خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سردار شہر یار خان لنڈ کی علاقے کے عوام کیلئے سیاسی اورسماجی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مرحوم سردار کے بڑے بیٹے بہادر خان لنڈ کی دستار بندی بھی کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار دورے کے آخری مرحلے میں ڈیرہ غازی خان سپورٹس کمپلیکس پہنچے۔

انہوں نے ڈیرہ غازی خان کی اے ڈی پی وال کا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار

نے 2 ارب90 کروڑ روپے کے پراجیکٹس کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ڈی جی خان کے لئے 24 کروڑ37 لاکھ روپے کے پراجیکٹس کا افتتاح کیا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سٹی پارک میں سنتھیٹک ٹرف ہاکی گراؤنڈ کا افتتاح کیا۔سنتھیٹک ٹرف ہاکی گراؤنڈ 13 کروڑ 38 لاکھ روپے کی لاگت سے بنائی گئی۔

سٹی پارک اور جناح فیملی پارک کی بحالی کے منصوبوں کا افتتاح کیاگیا۔سٹی اورجناح فیملی پارک کی تعمیر و بحالی 4 کروڑ 77 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہوئی۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں بارڈر ملٹری پولیس سرائے کی تعمیر نوکے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔

بارڈر ملٹری پولیس سرائے کی تعمیر و مرمت پر ڈیڑھ کروڑ روپے صرف ہوئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آفیسر کلب کی ضروری سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔

آفیسر کلب میں ضروری سہولتوں کی فراہمی پر 4کروڑ72لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے لئے 2 ارب 66 کروڑ کے 5 میگا پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈ بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا

۔ڈیرہ غازی خان میں 2 ارب روپے کی لاگت سے مدر اینڈ چائلڈ بلاک بنایا جائے گا۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن کیلئے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے تحت فلٹریشن پلانٹس کے قیام کے

منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔29 کروڑ روپے سے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے تحت فلٹریشن پلانٹس اور براہ راست پانی کی فراہمی کے منصوبے مکمل ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان شہر میں وقار کنٹین تا گدائی چوک دورویہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

وقار کنٹین تاگدائی چوک دورویہ سڑک کی تعمیر پر 26 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی

۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر پناہ گاہوں کے قیام کے فیز ون کا سنگ بنیاد رکھا۔

ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ز پر 9 کروڑ 35 لاکھ روپے کی لاگت سے پناہ گاہیں بنائی جائیں گی۔تقریب میں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل،

چیئرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد خان دریشک، رکن پنجاب اسمبلی جاوید اختر لنڈاورڈاکٹر شاہینہ کھوسہ بھی موجود تھیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سپورٹس سٹیڈیم میں خواجہ فریدالدین مسعود گنج شکر ریسرچ لائبریری میں غازی یونیورسٹی،غازی میڈیکل کالج اورسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے

درمیان ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ای ریسرچ لائبریری پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے ڈیجیٹل روم اورآڈیٹوریم کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ای ریسرچ لائبریری میں دستیاب سہولتوں اوردیگر امور کاجائزہ لیا۔

ای ریسرچ لائبریری کا دائرہ کار پورے پنجاب تک وسیع کریں گے۔ ریسرچ سنٹرکے قیام کا مقصد تحقیق کے کلچر کو فروغ دینا ہے -ریسرچ ہی انسان کیلئے علم کے دروازے وا کرتی ہے –

تجسس اور تحقیق انسان کو نئی دریافتوں کے قابل بناتا ہے – مابعدالطبیعات علوم میں تحقیق کے لئے بہت سے گوشے موجود ہیں –

پنجاب میں ریسرچ سکالرز کو تحقیق کیلئے تمام تر سہولیات ایک چھت تلے فراہم کریں گے –

دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراچانک سینٹرل جیل ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے

اور سینٹرل جیل ڈی جی خان کے مختلف بیرکوں کا دورہ کیا۔انہوں نے خواتین اورجیونائل بیرکوں کا بھی جائزہ لیا

اورخواتین اورجیونائل قیدیوں سے صورتحال دریافت کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے بیرکوں میں کولر میں ٹھنڈے پانی کی فراہمی کا نظام

بھی چیک کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بیرکوں کے خراب پنکھوں کی فوری

مرمت کا حکم دیااور ہر بیرک میں ٹی وی لگانے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واش روم وغیرہ میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کا حکم بھی دیا۔وزیراعلیٰ نے قیدیوں سے دستیاب سہولتوں کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قیدیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھل کر بتائیں، آپ ہی کے مسائل حل کرنے کیلئے آیا ہوں۔

وزیراعلیٰ کی قیدیوں سے ملاقات کیلئے آئے عزیز واقارب سے بھی گفتگوکی اوراستفسار کیا کہ جیل میں کوئی آپ سے رشوت تو نہیں لیتا

تاہم موقع پر موجود افراد نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ نہیں،ہم سے کسی نے رشوت نہیں مانگی۔

وزیراعلیٰ نے جیل ہسپتال کا بھی دورہ کیا اورادویات اورسہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے جیل ہسپتال میں زیر علاج بیمار قیدیوں کی عیادت کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ

قیدیوں کو بنیادی حقوق دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔سوا سو سال کے بعد جیل اصلاحات لارہے ہیں،

ماضی میں جیلوں کو نظر انداز کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پولیس لائنز ڈیرہ غازی خان گئے۔

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعلیٰ کو سلامی پیش کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پولیس شہداء یادگار پر حاضری دی

اورپھولوں کی چادر چڑھائی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے شہداء کے لئے دعا کی اورانہیں خراج عقید ت پیش کیا

۔وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان سمارٹ سٹی پراجیکٹ کا افتتاح بھی کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سمارٹ سٹی پراجیکٹ کے شعبوں کا دورہ کیا

۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو سمارٹ سٹی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سڑکوں پر رش کے اوقات میں ٹریفک مینجمنٹ کیلئے ڈرون کیمرے استعمال کیے جائیں گے

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سمارٹ سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کار تونسہ سمیت پنجاب کے دوسرے شہروں تک بڑھائیں گے۔

سمارٹ سٹی پراجیکٹ کیلئے وسائل بھی فراہم کریں گے۔


ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل   نے کپاس کی فصل کی موجودہ صورت حال کاجائزہ لینے کیلئے ڈی جی خان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

کپاس کی پیسٹ سکاؤٹنگ بارے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ فیلڈفارمیشنز کو کاشتکاروں کی رہنمائی کے عمل میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئیسیکرٹری زراعت نے کہا کہ اپریل کاشتہ فصل سے پہلی چنائی 6سے7من فی ایکڑ حاصل ہورہی ہے جو کہ

ایک خوشخبری ہے۔یہ انتہائی نازک وقت ہے لہٰذافیلڈ افسران چھٹیوں سے گریز کریں اور ہر کاشتکار تک پہنچا جائے

اور انہیں کاٹن ایڈوائزری پر عمل درآمدکرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ

گاڑیوں پر لاؤڈ سپیکرلگا کر اور مساجد میں اعلانات کے ذریعے کاشتکاروں کو ہر ہفتہ بعد پلانٹ ایکسٹریکٹس کے مکسچرکاسپرے کرنے بارے آگاہی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل کی موجودہ صورت حال تسلی بخش ہے۔کپاس کی فصل اس وقت پھل اٹھانے کے اہم مرحلہ میں
داخل ہوچکی ہے۔کاشتکار روزانہ کی بنیاد پر اپنی فصل کا معائنہ کریں

اور ہفتہ میں دوبار پیسٹ سکاؤٹنگ بھی کریں تاکہ ضرررساں کیڑوں کی صحیح تعداد کو مانیٹر کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ اس مرحلہ پر تھوڑی سی لاپرواہی پیداوار میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔موسمی پیشین گوئی کے مطابق

آئندہ ہفتہ سے فضائی نمی میں اضافہ متوقع ہے جس سے پیسٹ پریشر میں اضافہ ہوسکتا ہے لہٰذاسفید مکھی، چست تیلہ اور گلابی سنڈی کے بروقت کنٹرول کیلئے فوراً  نیم،ہنگ،

کوڑتما،تمباکو اوراک کے عرقیات کا مکسچر باقاعدگی سے ہر ہفتہ بعد سپرے کرایا جائے تاکہ ان ضرر رساں کیڑوں کو معاشی نقصان کی حد سے نیچے رکھا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں امسال کپاس کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ گزشتہ سال کی نسبت ابھی تک کم ہے جو کہ

خوش آئند ہے لیکن ہمیں پہلے سے زیادہ  محتاط ہونے کی ضرورت ہے اس کے علاوہ جن کھیتوں میں ابھی گلابی سنڈی کا حملہ مشاہدہ میں آرہا ہے

وہاں متاثرہ پھولوں کو توڑ کر زمین میں دبایا جائے جبکہ گلابی سنڈی کے خلاف کیمیکل سپرے میں ممکنہ حدتک تاخیر کی جائے کیونکہ

گلابی سنڈی کے خلاف پیراتھرائیڈز کے سپرے کے نتیجہ میں سفید مکھی کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

قبل ازیں سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل کی زیر صدارت ڈیرہ غازی خان کے تمام شعبہ جات کے ہیڈز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے  اجلاس منعقد ہوا۔

اس موقع پر انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زرعی ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے منصوبہ جات کی بروقت

تکمیل ضروری ہے۔حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کی بدولت امسال مختلف فصلوں کی ریکارڈ پیداوار حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ فارمیشنز صحیح وقت پر صحیح مشورے سے کاشتکاروں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور جو ذمہ داریاں انہیں سونپی گئی ہیں

انہیں نہایت دیانتداری اور جانفشانی سے پوری کریں۔اجلاس میں ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابدحسین،ڈائریکٹر واٹرمینجمنٹ انوارالحق شہزاد

زرعی انجینئر ندیم اقبال،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز پیسٹ وارننگ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت انفارمیشن عبدالصمد سمیت دیگر افسران موجود تھے۔


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج سخت گرمی اورحبس میں ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں کا 8گھنٹے تک مسلسل دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے اپنے دورے کا آغاز صبح سوا 10بجے کیا۔وزیراعلیٰ سب سے پہلے قبائلی علاقے چوکی والاپہنچے اورسڑک کی تعمیر کے منصوبے کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ شادن لنڈ گئے

اورچیف آف لنڈ سردار شہریار خان لنڈ مرحوم کے انتقال پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعلیٰ ڈیرہ غازی میں سپورٹس کمپلیکس پہنچے جہاں انہوں نے ا ربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح کیا

اورسنگ بنیاد رکھا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان ضلع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی وال بھی دیکھی۔

وزیراعلیٰ نے حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ای ریسرچ لائبریری کا بھی دورہ کیا۔

بعدازاں وزیراعلیٰ سینٹرل جیل اورپولیس لائنز گئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کمشنرآفس میں اراکین اسمبلی، عمائدین

معززین علاقہ اورمختلف وفود سے بھی ملاقاتیں کیں۔وزیراعلیٰ شدید گرمی میں کمشنر آفس کے لان میں شہریوں سے ملاقاتیں کرتے رہے۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی جانب سے ڈیرہ غازی خان کی ترقی کے لئے پائیدار اورمثالی اقدامات کو سراہا۔

انہوں نے وزیراعلیٰ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جو کام آپ نے کردیئے ہیں وہ کوئی حکمران 70برس میں نہیں کرسکا۔

”گڈگورننس“ کے دعویداروں نے ڈی جی خان کے وسائل پرڈاکہ ڈالااوریہاں کے عوام کو ترقی سے محر وم رکھا۔

آپ نے ڈیرہ غازی خان کو اس کا حق دیا ہے،اس پر ہم آپ کے شکرگزار ہیں۔

%d bloggers like this: