نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: راجن پور

ضلع راجن پور کے ترقیاتی منصوبوں بارے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ

ضلع راجن پور میں 49مختلف منصوبوں کے لئے 8616.104ملین روپے مختص کئے گئے ہیں

جن پر کام بہت جلد شروع کر دیا جائے گا۔یہ عوامی منصوبہ جات لوگوں کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے شروع کئے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر احمر نائیک کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کر رہی ہے۔

یہ منصوبے صحت،تعلیم ،پبلک ہیلتھ ،ریسکیو 1122،پولیس ،پینے کے پانی کی فراہمی اور بلڈنگ کے حوالے سے ہیں۔

ہمارا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلانگ راجن پور فہد بلوچ

ایکسین بلڈنگ،ایکسین پبلک ہیلتھ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔


راجن پور

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے تحت میونسپل سروسز کا کام تیزی سے جاری ہے

جاری ہفتہ کے دوران مویشیوں کے بھانوں کو شہر سے باہر منتقل کرنا ، غیر قانونی تعمیراتی کے خلاف بلا امتیاز کاروائی اور مویشی منڈیوں پر فوکس کیا جا رہا ہے ۔

ضلع بھر میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے تحت اب تک تقریباً 23500سرگرمیاں کی گئی ہیں۔

”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام میونسپل سروسز کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

ضلع راجن پور میں اب تک خدمت ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کا 97فیصد ازالہ کر دیا گیا ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے پروگرام ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ کام تیزی کے ساتھ جاری ہے

اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔خدمت ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کا 24گھنٹے کے اندر اندر ازالہ کیا جا رہا ہے۔

شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ ایپ کو استعمال کرتے ہوئے مسائل کی نشاندہی جاری رکھیں۔

اس حوالے سے شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔


: راجن پور

اخوت، بھائی چارا، پیار و محبت اور اتحاد اسلام کے زریں اصول ہیں انہی اصولوں پر عمل کر کے صوفیاء کرام نے پوری دنیا میں اسلام کا پیغام پہنچایا

اور عظیم کامیابیاں حاصل کیں ان خیالات کا اظہار تحریک اتحاد اہلسنت کے ضلعی سرپرست و امیر صاحبزادہ سید عاشق رسول بخاری نے

علامہ پیر سید علی ناصر بخاری مہروی کی جانب سے تحریک اتحاد اہلسنت کے قائدین کے اعزاز میں دیئے گئے پر تکلف عشائیے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا برصغیر میں بھی اسلام صرف اور صرف صوفیا کے بہترین کردار و عمل سے ہی پھیلا تھا۔ اس موقع پر پیر سید علی ناصر بخاری مہروی نے کہا کہ

پاکستان اولیاء ہی کا فیضان ہے اور اب اولیاء کرام کے محبت و پیار کے پیغام پر عمل کر کے ہی اسے بچایا جا سکتا ہے۔

صاحبزادہ میاں مشتاق فرید سینئر ضلعی نائب امیر جماعت اہلسنت نے کہا کہ تحریک اتحادِ اہلسنت ضلع راجن پور ایک عظیم مشن ہے جو کہ کامیابی سے

ہمکنار ہو رہا ہے قاری خورشید احمد رضا خان ضلعی امیر جماعت اہلسنت نے کہا کہ 17 سے زائد سنی تنظیمات تحریک اتحاد اہلسنت راجن پور میں شامل ہو چکی ہیں

جوضلع راجن پور کی تاریخ کا ایک ریکارڈ ہے۔ عشائیے میں مجلس شوریٰ کے جنرل سیکریٹری سید مشتاق احمد رضوی، ممبر مجلس شوریٰ علامہ قاری حبیب اللہ طاہر صادقی، علامہ محمد شہزاد سیالوی

اور تحریک اتحاد اہلسنت کے میڈیا انچارج و ترجمان محمد شبیر شاہد مہروی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے

تحریک کے اغراض و مقاصد، موجودہ صورتحال اور وقت کی ضروریات پر گفتگو کی۔

آخر میں پیر سید علی ناصر بخاری مہروی نے قائدین تحریک اہلسنت کا شکریہ ادا کیا.

About The Author