دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے موقع پر مربوط انتظامات کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور سی پی او منیر مسعود مارتھ کی صدارت میں محرم الحرام کے حوالے سے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا

جس میں ضلع ملتان کے تمام لائسنسداران نے شرکت کی۔لائسنس داران کی قیادت اصغر حسین نقوی، خاور حسنین بھٹہ اور مزین عباس چاون نے کی۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کر لائسنسداران کی نشاندہی پر عزاداری کے روٹس پر تعمیر و مرمت کا تمام کام یکم محرم سے قبل مکمل کر لیا جائے

گا۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر انتظامات مثالی بنانے کیلئے انتظامیہ سے جلوسوں کے منتظمین کا تعاون بہت ضروری ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی، اسسٹنٹ کمشنرز خواجہ عمیر محمود،عدنان بدر،

سی ایس او شبانہ، میٹرو پولیٹن کارپوریشن، واسا،ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، محکمہ صحت،تحصیل کونسل اور میونسپل کمیٹیز کے افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔


ملتان

مون سون شجرکاری کے حوالے سے سیکریٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری ساؤتھ پنجاب سرفراز خان مگسی نے قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ،

ملتان میں پودا لگایا، انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں مرحلہ وار شجرکاری کی جائے گی۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری فہد حیدر بزدار ، ناظم اعلیٰ جنگلات اطہر کھگہ اور محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود تھے۔


ملتان

شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل ودیگر سامان سے محروم ہو گئے

پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ راجہ

رام کے علاقے سرفراز والاکریم بخش سے موٹرسائیکل سوار دومسلح ڈاکو نے روک کر اسلحہ کی نوک پر نقدی2ہزار و دوموبائلز چھین کر فرار ہوگئے،

اسی تھانہ کی حدود گرڈ سٹیشن لاڑ روڑ وجاہت محمود سے چار ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر نقدی نقدی 2لاکھ روپے چھین کر لے گئے،

تھانہ صدر کے علاقے ایم ڈی اے چوک محمد فرید سے دوڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی15ہزار و دوموبائلز لے گئے،

تھانہ کینٹ کے علاقے ابدالی مسجد سے موٹرسائیکل سوار ملزم عمار جاوید سے جھپٹا مارکر موبائل مالیت50 ہزار، تھانہ شاہ شمس کے علاقے فیض عام سکول والی گلی

موٹر سائیکل سوار تین ملزمان جھپٹا مارکر طاہر علی سے موبائل و نقدی مالیت53ہزار چھین کر فرار ہوگئے،

تھانہ ممتازآباد کے علاقے محمد طاہر کا موبائل مالیت25ہزارجبکہ تھانہ گلگشت کے علاقے آصف کا لوڈر رکشہ مالیت55 ہزار چوری ہوگئے۔


ملتان

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی پبلسٹی فیس جمع کرنے کا ٹھیکہ 7جولائی کو نیلام کیا جائے گا

،پی ایچ اے انتظامیہ کی جانب سے ٹھیکیداروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی

ہیں،7جولائی کو پی ایچ اے ہیڈ آفس میں پبلسٹی فیس کے ٹھیکے کی کھلی نیلامی کی جائے گیا

About The Author