دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پرانگلینڈ کا پاکستان کیخلاف نئے اسکواڈ کا اعلان

آل راونڈر بین اسٹوکس پہلی مرتبہ انگلش ون ڈے ٹیم کی قیادت کرینگے

تین کھلاڑیوں اور چار سپورٹ سٹاف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف نئے اٹھارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

آل راونڈر بین اسٹوکس پہلی مرتبہ انگلش ون ڈے ٹیم کی قیادت کرینگے

اسکواڈ میں شامل نو کھلاڑی پہلی مرتبہ انگلینڈ ٹیم کے لئے منتخب ہوئے ہے

دیگر کرکٹرز میں جیک بال، ڈینی بیرگز، برائیڈن کارس، ذیک کرالی

بین ڈاکیٹ، لوئیس گریگری، ٹام ہیلم، ول جیکس، ڈان لارنس

ثاقب محمود، ڈیوڈ ملان، کریگ اوورٹن، پیٹ پارکیسن، ڈیوڈ پائین شامل ہیں

فل سالٹ، جان سیمپسن اور جیمز وینس بھی اٹھارہ رکنی انگلش اسکواڈ کا حصہ ہیں

ای سی بی کے مطابق رخصت پر گئے انگلینڈ ٹیم کے ہیڈکوچ کرس سلورووڈ نے بھی انگلش اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے

پی سی بی نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر ای سی بی کے ساتھ رابطے میں ہے

اور وہاں موجود میڈیکل پینل کی یقین دہانیوں پر اطمینان کا اظہار کرتا ہے

پی سی بی نے قومی اسکواڈ کو ہوٹل اور میچ وینیو پر مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے

About The Author