مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انگلینڈ اسکواڈ کی تیسری کوویڈ ٹیسٹنگ آج ہوٹل میں ہوگی

انگلینڈ اسکواڈ کے اراکین ایک ایک کر کے پرائیویٹ کارز پر کارڈف پہنچے

انگلینڈ کرکٹ اسکواڈ کی تیسرے کوویڈ 19 ٹیسٹنگ آج ہوٹل میں ہو گی،اسکواڈ کی پہلی ٹیسٹنگ گھروں اور دوسری کارڈف پہنچنے پر ہوئی ۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ اسکواڈ کے اراکین ایک ایک کر کے پرائیویٹ کارز پر کارڈف پہنچے،

تین رپورٹس منفی آنے پر ہی انگلینڈ اسکواڈ کو ٹریننگ اور

پاکستان سےمیچ کی اجازت ہو گی۔ انگلینڈ کرکٹ اسکواڈ کے ارکان پاکستان اسکواڈ سے اب تک نہیں ملے

انگلینڈ اسکواڈ کے تمام ارکان ای سی بی کوویڈ ٹیسٹنگ پروگرام کا حصہ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ای سی بی آفیشلز اور میڈیکل پینل نے پاکستان ٹیم مینجمنٹ کو گزشتہ رات بریفنگ دی

ای سی بی آفیشلز نے پاکستان ٹیم مینجمنٹ کو آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بھی بتایا۔

بریفنگ میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر انٹر نیشنل ذاکر خان بھی موجود تھے ۔

%d bloggers like this: