معروف افسانہ نگار اور صحافی مسعود اشعر کی نماز جنازہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔
مسعود اشعر کی نماز جنازہ میں عطاالحق قاسمی، اصغر ندیم سید اور دیگر احباب نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا مسعود اشعر گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے،
مسعود اشعر نے افسانہ نگاری میں منفرد مقام حاصل کیا۔
مسعود اشعر فروری 1930ء کو اترپردیش کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے، مسعود اشعر قیامِ پاکستان کے بعد پہلے ملتان اور بعد میں لاہور مقیم رہے۔
وہ روز نامہ جنگ میں بھی کالم لکھتے رہے، مسعود اشعر کے افسانوں کے مجموعے آنکھوں پر دونوں ہاتھ، سارے افسانے اور اپنا گھر کے نام سے شائع ہوئے۔
مسعود اشعر کو ادبی اور صحافتی خدمات پر صدارتی تمغۂ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،