اسلام آباد:
وفاقی دارالحکومت کی تمام یونین کونسلوں میں ویکسی نیشن سینٹرز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تمام یونین کونسلوں میں کھولنے جانے والے ویکسی نیشن سیٹرز بنیادی، دیہی مراکز صحت اور اسکولز میں قائم ہوں گے۔
اسلام آباد کی یونین کونسل چراہ، کرپا، تمیر، پنڈ بیگوال، بھمبر تراڑ، نور پور شاہاں، سید پور، ملپور، بہارہ کہو میں ویکسی نیشن سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔
بنی گالہ، پھلگراں، راول، شہزاد ٹاؤن، سوہان، یو سی میرہ سمبل جعفر، گولڑہ شریف، سرائے خربوزہ، جھنگی سیداں، ترنول میں بھی ویکسی نیشن سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق یونین کونسل ویکسی نیشن سینٹر میں 4 رکنی عملہ تعینات کیا جائے گا۔ ویکسی نیشن سینٹرز کے لیے عارضی بنیادوں پر عملہ بھرتی کیا جائے گا۔
یو سی ویکسی نیشن سینٹرز کے لیے 92 ویکسی نیٹرز دو ماہ کے لیے بھرتی کیے جائیں گے اور عارضی ویکسی نیٹرز کو 45 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب