ڈیرہ غازیخان
ضلع ڈیرہ غازیخان میں اشیائے خوردونوش کے نرخ از سر نو متعین کر د یئے گئے ہیں. نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طو رپر ہو گا.
سرکاری نرخوں پر اشیاء فروخت نہ کرنے اور نرخنامہ نمایاں جگہوں پر آویزاں نہ ہونے پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی.
عوام کی شکایات کیلئے ٹال فری نمبر 080002345کے علاوہ 0649260347 مقرر کر دیئے گئے ہیں.
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دال چنا موٹی 122روپے فی کلو فروخت ہو گی
اسی طرح دال چنا باریک 115روپے، دال مسور باریک143ر وپے اور موٹی 127، دال ماش دھلی چمن 237روپے او ر برما 225روپے، دال مونگ دھلی 193روپے،
چناسفید موٹا 132روپے، باریک 122روپے، بیسن 188روپے، چینی سفید 84روپے، برف سات رووپے،
چاول کرنل کچی اور پکی 118رروپے، چاول کرنل چھوٹی 80روپے، چاول اری چھ 60روپے، سوجی او رمیدہ 66روپے،
دہی 90روپے گوشت چھوٹا 650 روپے اور بڑا 400روپے فی کلو فروخت ہو گادودھ 85روپے فی لٹر، سو گرام وزن کی تندوری رو ٹی چھ روپے
اور خمیری روٹی سات روپے میں فروخت ہو گی.
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان کے معذور افراد کیلئے مالی امداد کی خطیر رقم فراہم کر دی گئی.
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے سوشل ویلفیئر کے ذریعے 99 معذور افراد میں دس ہز ار روپے فی کس مالی امداد کے حوالے سے
نو لاکھ نوے ہزار روپے کے چیک مستحق افراد کے حوالے کیے.
اس موقع پر سوشل ویلفیئر کے افسران موجود تھے. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ
حکومت پنجاب کی طرف سے دی گئی امداد سے خاندان کی کفالت میں مدد ملے گی.
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازیخان کی انتظامیہ ”خدمت آپکی دہلیز پر”کے پانچویں ہفتہ برائے خصوصی مہم کیلئے نئے عزم کے ساتھ متحرک ہوگئی ہے،
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی زیر صدارت اجلاس کے دوران اس ہفتہ میں غیر قانونی تعمیرات
شہری حدود میں قائم بھانوں کے خلاف ایکشن اورعیدالاضحی پر کیٹل مارکیٹ
جانوروں کے سیل پوائنٹس بارے اہم فیصلے کئے گئے،ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
ہفتہ خصوصی مہم کے دوران عید الاضحی کے حوالے سے انتظامات کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے
تمام افسران بہتر پبلک سروسز ڈلیوری کے لئے رابطے میں رہیں،
بیوپاریوں کو منڈیوں،سیل پوائنٹس کے علاوہ شہروں میں جانور فروخت نہیں کرنے دئیے جائیں گے
جانوروں کی خرید وفروخت کے دوران کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے،کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی،میٹرو پولیٹن کارپوریشن،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنے اہداف کے
حصول کو ہر صورت ممکن بنائیں.ہفتہ خصوصی مہم کے دوران غیر قانونی تعمیرات اور شہری حدود میں قائم بھانوں کے خلاف ایکشن لیا جائے
اور قبضہ و بھانہ مافیا کے خلاف قانون کو حرکت میں لایا جائے.اجلاس میں پولیٹکل اسسٹنٹ محمد حمزہ سالک، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مہر محمد یار اور
متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔
ڈیرہ غازیخان
پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے گزشتہ ماہ 265 مقدمات درج کرکے 271ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا
اور 20 مجرمان اشتہاری کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا. ایس پی ہما نصیب نے کہا ہے کہ
پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے ماہ جون 2021ء کے دوران ناجائز اسلحہ کے 2 منشیات کے 4 تیز رفتاری کے 118 اوور لوڈنگ و غیر قانونی گیس سلنڈر و ڈیزل
ٹینکیوں کے 137 مقدمات کے ساتھ کل 265 مقدمات مختلف تھانوں میں درج کرکے 271 ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا
اور ملزمان کے قبضے سے ایک ریوالور 32 بور، ایک پسٹل 30 بور 4 گولیاں، 220 گرام ہیروئن، 130 گرام چرس، 25 لیٹر شراب اور 3500 لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا.
اسی طرح بغیر نمبر پلیٹ بغیر کاغذات 125 موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں میں بند کرائی گئیں اور گاڑیوں میں فنی خرابی کی صورت میں 3099 پریشان حال لوگوں کو مدد فراہم کی گئی.
ایس پی نے مزید کہا کہ پیٹرولنگ پولیس نے دوران ڈیوٹی 42 گمشدہ بچوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کیا
اور 584 ناجائز تجاوزات بھی ختم کی گئیں اور سبز و شاداب پاکستان کے حوالے سے شجرکاری بھی کی گئی.
موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ڈیرہ غازی خان ریجن کے شہریوں، تاجروں،دکانداروں اور ڈرائیوروں کوکورونا وائرس ایس او پیز،
سیکورٹی اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے لیکچرز دیے
معلوماتی مواد تقسیم کیااور سست رفتار گاڑیوں پر ریفلیکٹرز بھی لگائے.
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ