نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلاول بھٹو آج آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے

اپنی پارٹی کی انتخابی مہم کا آغا آج نکیال سے کریں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آزادکشمیر میں

اپنی پارٹی کی انتخابی مہم کا آغا آج نکیال سے کریں گے۔

نکیال کالج گراؤنڈ میں جلسے کے انتظامات کی تیاریاں جاری ہیں۔

پانچ جولائی کے حوالے سے اپنے پیغام میں بلاول نے کہا

ذوالفقار بھٹو نے ملک و قوم کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا اور جان نچھاور کرنے کو ترجیح دی۔

ہم آج بھی پاکستان کی جمہوری بقا کے لیے لڑ رہے ہیں۔

ذوالفقاربھٹو کو اذیتیں دینے والے ملامت جھیلنے کے لیے کوڑے دان میں پڑے ہیں۔

جمہوری اور آمریت پسند قوتوں کے درمیان جنگ آج بھی جاری ہے۔

ذوالفقار بھٹو نے کہا تھا کہ اقتدار عوام کو دیا جائے،ورنہ سب کچھ ختم ہو جائے گا۔

بینظیر بھٹو نے آمریت کے خلاف بھرپور اور دلیرانہ جدوجہد کی۔

ذوالفقار بھٹو کے حامی اور پیروکاروں کو بھی ہر قسم کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ذوالفقار بھٹو نے بڑی بہادری کے ساتھ عوام کے حقوق کے لیے جنگ لڑی۔

ذوالفقار بھٹو نےدوراندیش سیاسی تدبر سے عالم اسلام کی قیادت کی۔ 5جولائی 1977کی بغاوت نے دہشت گردی کے بیج بوئے۔

قائد نے چند سلیکٹڈ افراد تک محدود اقتدار کو چھین کر عوام کو اختیارات منتقل کیے۔

ذوالفقار بھٹو نے اتفاقِ رائے سے آئین کی منظوری کی سرپرستی کی۔

ذوالفقار بھٹو نے سقوط ڈھاکہ کے بعد ٹکروں میں بٹی ہوئی قوم کو متحد کیا۔ 5جولائی کو

ملکی تاریخ میں ہمیشہ سیاہ ترین دن کے طور پر یاد کیا جائے گا۔

About The Author