دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ابھی شادی میں دلچسپی نہیں، علیزے شاہ

کیونکہ ابھی بہت سارا کام کرنا ہے اور اسی پر توجہ دینی ہے۔

ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی شادی کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے

کیونکہ ابھی بہت سارا کام کرنا ہے اور اسی پر توجہ دینی ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے شادی کیلئے 50 ہزار تولے سونے کی پیشکش کے حوالے سے خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ

مجھے ایسی کوئی پیشکش نہیں ہوئی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے خود بھی یہی سُنا تھا کہ مجھے شادی کرنے کے عوض 50 ہزار تولے سونے کی پیشکش ہوئی ہے۔

علیزے شاہ نے شادی کے حوالے سے صاف مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ

انہیں ابھی شادی کی کوئی جلدی نہیں، نہ ہی خواہش ہے، کیرئیر پر توجہ دینی ہے۔

علیزے شاہ نے اسی انٹرویو میں یاسر نواز سے تنازع پر بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہ

’ہمارا سیٹ ایک فیملی کی طرح ہوتا ہے اور جس طرح فیملی میں کبھی ہماری اپنی امّی سے نہیں بنتی

کبھی ابّو سے نہیں بنتی، اسی طرح سیٹ پر ہر ایک انسان سے بہترین تعلقات نہیں بنتے ۔‘

About The Author