اسلام آباد:
پاکستان نے چائلڈ سولجرز پروینشن ایکٹ کی فہرست میں نام شامل کرنے کے امریکی اقدام کو مسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چائلڈ سولجرز پروینشن ایکٹ کی فہرست میں پاکستان کا نام بغیر کسی بنیاد کے شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کسی بھی غیر ریاستی مسلح گروپ کی حمایت نہیں کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی ادارہ بچوں کو بطور سپاہی بھرتی یا استعمال کرنے میں ملوث نہیں ہے
اور غیر ریاستی مسلح گروہوں کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کو چائلڈ سولجرز پروینشن ایکٹ کی فہرست میں شامل کرنا حقیقت پسندی سے انحراف ہے۔
رپورٹ کی اشاعت سے قبل امریکہ نے ہمارے کسی بھی سرکاری ادارے سے مشاورت نہیں کی۔
واضح رہے کہ امریکہ نے 18 سال سے کم عمر بچوں کا عسکری اداروں میں شامل ہونے پر اجلاس کیا۔
اس اجلاس میں پاکستان اور ترکی پر CSPA ایکٹ کے تحت پاپندیاں لگائی گئی ہیں۔ یہ پاپندیاں 18 سال سے کم عمر بچون کو عسکری اداروں میں شامل کرنے کی وجہ سے لگائی گئی ہیں
اور اس پاپندی کے تحت ان مملک کو امن قائم رکھنے کے لیے جو امداد دی جاتی تھیں وہ روک دی جائیں گی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،