دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج

لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا گیا۔

درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی۔

درخواست میں وفاقی حکومت اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ حکومت نے خلاف قانون پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے یکم جولائی کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی

جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 44 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔

اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا تھا۔

ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 44پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔

About The Author