نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیپرا نے ایک بار پھر بجلی مہنگی کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت کو ایک بار پھر بجلی مہنگی کرنے کی اجازت دے دی۔

نیپرا کی جانب سے وفاقی حکومت کو 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی اجازت دی گئی ہے۔

اکتوبر سے بجلی ایک روپے 72 پیسے مہنگی کرنے کی حکومتی نظر ثانی درخواستیں منظور کی گئی ہیں۔

کمرشل اور زرعی صارفین پر ایک روپے 25 پیسے سرچارج لگانے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق گھریلو صارفین نئے سرچارج سے مستثنیٰ ہوں گے

جبکہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی ایک روپے 72 پیسے مہنگی کرنے کی اجازت دی گئی۔

نیپرا نے اکتوبر سے بجلی مہنگی کرنے کی حکومتی نظر ثانی درخواستیں منظور کر لیں جبکہ

وفاقی حکومت نے بجلی مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر سے کیا جائے گا

اور بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں ایک سال کے لیے کی جائیں گی۔

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں کیا جائے گا

اور ایک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدت رواں سال ستمبر میں ختم ہوجائے گی۔

About The Author