دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قبرستانوں میں میت کی بلامعاوضہ تدفین کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے قبرستانوں میں میت کی بلامعاوضہ تدفین کا حکم دے دیا۔

لاہور

 لاہور ہائی کورٹ نے قبرستانوں میں میت کی بلامعاوضہ تدفین کا حکم دے دیا۔

 لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق اگلے سال سے قبرستانوں میں بلامعاوضہ تدفین کی ذمہ داری محکمہ اوقاف کی ہو گا۔

عدالت نے چاروں اطراف میں قبرستانوں کے لیے 4 ہزار ایکڑ اراضی مختص کرنے کا حکم بھی دیا۔

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے اراضی مختص کرنے کا ممبر بورڈ آف ریونیو کا نوٹیفکیشن پیش کر دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے قبرستانوں کی تعمیر کے لیے حکومت پنجاب کو سپلیمنٹری گرانٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا

جس میں احادیث اور بین الاقوامی قوانین کو بھی فیصلے کا حصہ بنایا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ شہری ساری زندگی حکومت کو مختلف اشیا خریدنے پر ٹیکس ادا کرتا ہے اور مرتے وقت بھی اس سے قبر اور دیگر اشیا کے نام پر پیسے لیے جاتے ہیں۔

یہ حکومت کی ذمہ داری ہے وہ متعلقہ شہری کی تدفین کا خرچہ اٹھائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ قانون میں ترمیم کی جائے تاکہ انتظامیہ قبرستان تک تدفین کے لیے فری ٹرانسپورٹ فراہم کرے

اور پنجاب کے 4 شہروں میں فوری طور پر ماڈل قبرستان قائم کیے جائیں۔

شہر خاموشاں اتھارٹی میں پڑھ لکھے افراد کو میرٹ پر بھرتی کیا جائے۔

About The Author