دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد: مختلف عدالت میں تقرریاں اور تبادلے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مختلف عدالت میں ججز اور دیگر عملے کی تقرریاں اور تبادلے کیئے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مختلف عدالت میں ججز اور دیگر عملے کی تقرریاں اور تبادلے کیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی ہدایت پر تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

جاری کیئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق کامران بشارت مفتی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ تعینات کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ طاہر محمود کو ممبر انسپکشن ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سید احتشام علی کو ڈائریکٹر ریسرچ سینٹر تعینات اور ڈی جی ہیومن رائٹس سیل تعینات کیا گیا ہے۔

About The Author