دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کروناوائرس:پاکستان میں اموات کی کل تعداد 22 ہزار345ہوگئی

گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 2.72 فیصد رہی۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 24 اموات اور ایک ہزار 277نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 2.72 فیصد رہی۔

کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار345 اور مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 59 ہزار685 ہوگئی ہے۔

ایکٹو کیسز کی تعداد 31 ہزار 910ہے اور 9 لاکھ 5ہزار430 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار761افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ

سندھ میں 5 ہزار 478، خیبرپختونخوا 4 ہزار 324، اسلام آباد 779، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 309 اور آزاد کشمیر میں 583 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار779، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 38 ہزار 179، پنجاب 3 لاکھ 46 ہزار 454، سندھ 3 لاکھ 38 ہزار387،

بلوچستان27 ہزار242، آزاد کشمیر 20 ہزار 405 اور گلگت بلتستان میں6 ہزار239 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں

اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ

خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔

آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

About The Author