دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک بھر میں کورونا سے مزید 40 افراد جاں بحق

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 40 افراد جاں بحق ہوگئے

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 40 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے تازہ اعدادو شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزیدایک ہزار37 نئے کیسز سامنے آگئے.

کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 58 ہزار 408 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 321 ہوگئی۔

ملک بھر میں میں کورونا کی شرح 2.2 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 46 ہزار 145 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے 1 ہزار 8 سو 44 کورونا مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک ہزار 836 مریض صحت یاب ہوئے،

جس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 4 ہزار 320 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار 674، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 38 ہزار 68، پنجاب میں 3 لاکھ 46 ہزار 301، بلوچستان میں 27 ہزار 178، اسلام آباد میں 82 ہزار 706، آزاد کشمیر میں 20 ہزار 343اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 138 ہے۔

این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 1 کروڑ 29 لاکھ 38 ہزار 7 سو 21 افراد کو کورونا کی سنگل خوراک، 30 لاکھ 32 ہزار 9 سو 20 افراد کو

مکمل خوراک دی جاچکی ہیں۔

اب تک 15 کروڑ 97 لاکھ 16 ہزار 411 افراد کو خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

About The Author