دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروںاور نماءندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزے

راجن پور

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر جام پور سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔

جس کیلئے مطلوبہ ساڑھے چار کروڑ روپے کے فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہیں

۔انہوں نے مزیدبتایاکہ بجٹ 2021-22میں ضلع راجن پو رکے نواحی علاقہ فاضل پور میں نوجوانوں کیلئے پلے فیلڈز کے

قیام کیلئے ساٹھ لاکھ روپے کے فنڈز بھی رکھے گئے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ

کھیل کے گراونڈ آباد کر کے نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچایا جاسکتا ہے۔ جسمانی وذہنی نشوونما کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں ضروری ہیں ۔


راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے پروگرام ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ کی کامیابی کے لئے

میونسپل کمیٹیز اور دیگر متعلقہ ادارے تمام تر وسائل بروئے کار لا ئیں۔ 28 جون تا 4 جولائی سکولوں میں وائٹ واش،کچہریوں کی صفائی

،واٹر پلانٹس کے فلٹرز کی تبدیلی،پانی کی ٹینکیوں کی کلورینیشن کی جا رہی ہے۔”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام پر کام تیزی سے جاری ہے اور اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔

شہریوں کو چاہئے کہ وہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ ایپ کو استعمال کرتے ہوئے مسائل کی نشاندہی کریں۔

اس حوالے سے شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

اس پروگرام کی نگرانی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کر رہے ہیں۔پہلے تین ہفتے کے دوران کارکردگی مثالی رہی

۔سامنے آنے والی خامیوں کو دوبارہ نہ دہرایا جائے انہوں نے کہا ہے کہ

فرضی اعدادو شمار پر ذمہ دار کیخلاف سخت ایکشن ہوگا۔”خدمت آپکی دہلیز پر“ مہم حکومت پنجاب کا مثالی پروگرام ہے۔اب تک کی رپورٹس کے مطابق

خدمت ایپ پر کی گئی شکایات کو 96فیصد حل کر لیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے ۔


راجن پور

ڈینگی کے خاتمے اور اس سے محفوظ رہنے کے لئے تمام محکمے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی و کوتاہی برداشت نہیںکی جائے گی

۔قومی فریضہ سمجھ کر اپناکام سرانجام دیں۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائےک نے ڈینگی مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر محبت علی،میونسپل کمیٹیز کے چیف افسران،ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر محمد اسلم،انٹامالوجسٹ طاہرہ یاسمین اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی سے بچاو کے لئے زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے ۔

تمام متعلقہ ادارے ڈینگی سے متعلق رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر پیش کریں۔ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔


راجن پور

پیداواری مقابلہ برائے کماد کی تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی ۔تقریب میں محمدآصف ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع) راجن پور نے پہلی،

دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والے زمینداروں میں چیک تقسیم کئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ تقریب گورنمنٹ ہائی سکول بھاگسر میں منعقد ہوئی۔ محمد آصف

، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع راجن پورنے زمینداروں کو گورنمنٹ کی سبسڈی سکیموں سے مستفید ہونےکی ترغیب دی۔

خالد جاوید بزمی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع روجھان نے کپاس کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے مفید مشورے بھی دیے۔

About The Author