دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں مقامی سطح پر ایک اور وینٹی لیٹر تیار

مقامی طور تیارکردہ وینٹی لیٹر کا نام پاک وینٹ ون کا نام دیا گیا ہے۔

پاکستان میں مقامی سطح پر ایک اور وینٹی لیٹر کامیابی سے تیار کیا گیا ہے۔

مقامی طور تیارکردہ وینٹی لیٹر کا نام پاک وینٹ ون کا نام دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وینٹی لیٹر نیشنل انجینرنگ سائنٹفک کمیشن پاکستان نے تیار کیا ہے۔

 ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے پاکستان میں تیارشدہ دوسرے وینٹی لیٹر کی منظوری دیدی ہے۔

سربراہ ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف نے پاک وینٹ ون رجسٹریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاک وینٹ ون رجسٹریشن کے بعد استعمال ہو سکے گا۔

ڈاکٹر عاصم رؤف نے کہا کہ پاک وینٹ ون کی رجسٹریشن پانچ سال کیلئے کی گئی ہے۔

پاک وینٹ ون وینٹی لیٹر کی سروس لائف 10 سال ہے۔

سی ای او ڈریپ کے مطابق پاکستان میں میڈیکل ڈیوائسز کی تیاری کا آغاز خوش آئند ہے۔

خیال رہے کہ ڈریپ نے پہلا مقامی وینٹی لیٹر آئی لیو گزشتہ ہفتے رجسٹر کیا تھا۔

پاکستان ان ممالک میں شامل ہوگیا ہے جو وینٹی لیٹرز خود بناتے ہیں۔

About The Author