دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بشریٰ انصاری نے پیاری یادیں شیئر کردیں

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کو بے شمار بلاک بسٹر پروجیکٹس دینے والی اداکارہ بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں

پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے پرانی یادیں تازہ کی ہیں۔

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کو بے شمار بلاک بسٹر پروجیکٹس دینے والی اداکارہ بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں

اور اپنی حالیہ اور پرانی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔

بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اپنی پرانی یادوں سے اپنے مداحوں کو بھی خوب محظوظ کرتے نظر آ تی ہیں۔

بشریٰ انصاری کی جانب سے گزشتہ شام ایک تصویر سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہے

جس میں اُنہیں معروف گلوکارہ عابدہ پروین، اداکار احسن خان، صبا حمید، ثمینہ احمد و دیگر ساتھی اداکاروں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

بشریٰ انصاری کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’پیارے لوگ، پرانی یادیں۔‘

بشریٰ انصاری کی اس پوسٹ کو تاحال ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے پسند کیا جا چکا ہے

جبکہ یہ تصویر بشریٰ انصاری کے مداحوں کو بھی گزرے خوبصورت زمانے میں لے گئی ہے۔

About The Author