دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عاطف اسلم کے نئے گانے کی دھوم

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے نئے گانے ’دل جلانے کی بات ‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے نئے گانے ’دل جلانے کی بات ‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

یوٹیوب چینل سوفی کور پر دو گھنٹے قبل ریلیز کئے گئے گانے کو اب تک تقریبا تین لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

یوٹیوب پر عاطف اسلم کے مداحوں کی جانب سے گانے کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

ایک بھارتی صارف نے کمنٹ کیا کہ یہ گانا ایک لمبے عرصے تک لوگوں کے دلوں پر راج کرتا رہے گا۔

ایک اور صارف نے کہا کہ عاطف اسلم واحد گلوکار ہیں جو ماضی کے گانوں کے ساتھ انصاف کرتے ہیں اور بہت اچھا گاتے ہیں۔

یہ گانا اس سے قبل پاکستان کی معروف گلوکارہ فریدہ خانم نے گایا تھا۔

4 منٹ 44 سیکنڈز پر مشتمل گانے کو ڈسرپٹویو نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ اس کی ڈائریکشن ڈیوڈ زینی نے کی ہے۔

About The Author