ماضی کی معروف ٹی وی اداکارہ خورشیدشاہدانتقال کرگئی ہیں۔
ان کے بیٹے سلمان شاہد نے افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی عمر95 سال تھی۔ بیگم خورشیدشاہد نے فنی کیریئرکا آغاز9سال کی عمرمیں کیا۔
بیگم خورشیدشاہد کی نمازجنازہ آج شام 4بجےڈیفنس لاہورمیں ادا کی جائےگی۔ جبکہ تدفین فیز 7 کے قبرستان میں کی جائے گی۔
سینئر اداکارفردوس جمال نے ہم نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ وہ موجودہ دور میں سب سے سینئر اداکارہ تھیں۔ وہ بہت پڑھی لکھی خاتون اور پاکستانی انڈسٹری کا سرمایہ تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ انڈسٹری کا اثاثہ ہوتےہیں اور موجودہ اداکاروں میں بہت سارے لوگوں نے خورشیدشاہد سے سیکھا۔
جاوید شیخ نے ہم نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ خورشیدشاہد باکمال خاتون تھیں۔ ان کی موت انڈسٹری کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔
بیگم خورشید شاہد نے فنی کریئر کا آغاز9 سال کی عمر میں بطور گلوکارہ کیا۔ انہوں نے روشن آرا بیگم کی شاگردی اختیار کی اور موسیقی کی بڑی بڑی محفلوں میں داد وصول کی۔
ان کے مشہور ڈراموں میں ’’فہمیدہ کی کہانی استانی راحت کی زبانی‘‘ کا نام سرفہرست ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،