پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)6 کی دریافت و ملتان سلطانز کے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے کہا ہے کہ
میرا خواب ہے کہ میں پاکستان کے لیے کھیلوں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں سینئر پلیئرز کے ساتھ کھیلنے کے دوران بہت کچھ سیکھا ہے۔
وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کے انداز سے متعلق انہوں نے بتایا کہ میں نے یہ انداز ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کارلوس بریتھ ویٹ سے سیکھا ہے،
جنہوں نے مجھے بہت اعتماد دیا۔
لاہور کے خلاف میچ میں چار وکٹیں لینے پر ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک لڑو یا مرو والا میچ تھا جس میں بہت اچھی کارکردگی دکھانی تھی
اور میں نے کارکردگی دکھائی جس پر بہت خوشی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران طاہر ایک تجربہ کار کرکٹر ہیں ان کے ساتھ کھیل کر بہت سیکھا ہے۔
شاہنواز دھانی نے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے جس طرح میرا استقبال کیا وہ میرے لیے قابل فخر ہے۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ بچپن سے کرکٹ کھیلتا رہا ہوں، میرے والدین نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی