مئی 12, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، 18 سال بعد ہو گا

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان تقریباً 18 سال کے بعد ہو گا۔

ویلنگٹن

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں برس پاکستان کا دورہ کرے گی۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان تقریباً 18 سال کے بعد ہو گا۔

کرکٹ ایڈکٹر ویب سائٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کرکٹ حکام پر امید ہیں کہ سال رواں میں پاکستان کا دورہ ہو گا۔

اس ضمن میں نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ

اگر سیکیورٹی کے انتظامات تسلی بخش ہوئے تو ان کی کرکٹ ٹیم رواں سال ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کا دورہ کرے گی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

ڈیوڈ وائٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان میں کرکٹ بورڈ اور وہاں کی حکومتی ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک سب کچھ ٹھیک جا رہا ہے،

سکیورٹی کے تمام انتظامات کو یقینی بنایا جانا، جو کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم کر لیں گے، ہم پاکستان کے دورے پر جائیں گے۔

نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ ان کی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان میں مختصر فارمیٹ کی کرکٹ سیریز کھیل سکے گی۔

اس سیریز سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑی عالمی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے تیاری کا آغاز کر سکیں گے

جو رواں سال اکتوبر میں منعقد ہو گا۔

پاکستان میں کرکٹ بورڈ انتظامیہ ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ بھی مختصر فارمیٹ کی سیریز کھیلنے کا شیڈول بنا چکی ہے۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے حال ہی میں کھیلی جانے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں بھارت کو شکست سے دوچار کیا ہے اور فتح اپنے نام لکھی ہے۔

%d bloggers like this: