اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں قائم کورونا ویکسی نیشن سینٹر میں شہریوں کا رش بڑھ گیا۔ ویکسین لگوانے کے خواہشمند افراد ویکسی نیشن سینٹر کا مرکزی دروزاہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے۔
شہریوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور زبردستی داخلے کی کوشش کے بعد ویکسی نیشن سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔
ایف نائن پارک میں قائم ویکسی نیشن سینٹر میں بیرون ملک جانے والے افراد کو ایسٹرازینکا اور فائزر ویکسین لگائی جا رہی تھی۔
اس دوران دوسرے شہروں سے آنے والوں کا رش بڑھ گیا۔ شہری دروزاہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔
ڈی ایچ او کے مطابق ہنگامہ آرائی کے باعث ویکسی نیشن سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔
ہنگامہ آرائی کے باعث ایف نائن پارک کا مرکزی داخلی راستہ بند کر دیا گیا۔
ڈی ایچ او ضعیم ضیا کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کے تحت تمام افراد کو ایک ساتھ ویکسی نیشن سینٹر میں داخل ہونے نہیں دیا جا سکتا۔
ذرائع کے مطابق مختلف شہروں سے ویکسین لگوانے کے لیے آنیوالے شہریوں کو جو پارک سے باہر ہیں انکو اندر آنے سے روک دیا گیا ہے۔
شہرویوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔
احتجاج کرنے والے شہریوں نے الزام لگایا کہ انہیں بیرون ملک جانے سے پہلے ویکسین سرٹیفیکٹ درکار ہوتی ہے لیکن انہیں ایسٹرا زینیکا اور فائزر کی ویکسین نہیں لگائی جارہی ہے۔
شہریوں نے الزام لگایا کہ حکومت انہیں دھوکہ دے رہی ہے
اسٹرازینکا اور فائزر ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر وہ بیرون ملک نہیں جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے ویزوں کی مدت ختم ہونے والی ہے اور انہیں بیرون ملک ملازمتوں پر واپس جانا ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،