دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آمنہ الیاس تنقید کی زد میں

آمنہ الیاس ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں۔

پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو ان کی تصاویر اور بیانات کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنایا جاتا ہے۔

ان دنوں پاکستانی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس اپنے لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں۔

آمنہ الیاس فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کافی متحرک ہیں۔ اداکارہ اکثر اپنی مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے سماجی مسائل پر روشنی ڈالتی ہیں۔

آمنہ الیاس نے گزشتہ رات انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سفید لباس زیب تن کیے ہوئے تھیں۔

مداحوں نے آمنہ الیاس کے مختصر لباس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے لکھا کہ جب تک ان جیسی خواتین معاشرے میں موجود ہیں ہر عورت غیر محفوظ ہے۔

ایک صرف نے لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان ٹھیک کہتے ہیں کہ جب ہم خواتین کی تصاویر زوم کرکے دیکھ رہی ہیں تو پھر مرد کیوں نہ دیکھیں۔

متعدد صارفین نے سوال اٹھایا کہ پاکستان میں اس طرح کے لباس پہننے کی اجازت ہے؟

ماڈلنگ سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی آمنہ الیاس نے 2013 میں فلم ’زندہ بھاگ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ آمنہ الیاس کو فلم ’باجی‘ سے شہرت ملی تھی۔

About The Author