دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا: پاکستان میں مزید44 اموات

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ملک بھرمیں مزید44اموات اور ایک ہزار52 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ملک بھرمیں مزید44اموات اور ایک ہزار52 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 2.29 فیصد رہی۔

کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار152 اور مثبت کیسز کی تعداد9لاکھ 52 ہزار917ہوگئی ہے۔

ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار921 ہے اور8 لاکھ 97 ہزار834 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار700 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

جبکہ سندھ میں 5 ہزار392، خیبرپختونخوا 4 ہزار 294، اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 304 اور آزاد کشمیر میں 576 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار502، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 37 ہزار 484، پنجاب 3 لاکھ 45 ہزار 546، سندھ 3 لاکھ 34 ہزار453، بلوچستان 26 ہزار893، آزاد کشمیر 20 ہزار121 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 908 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے

اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں

اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں

جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔

آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

About The Author