دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلوچستان میں ایف سی پر حملہ،5جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 5 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے سنگان میں دہشتگردوں نے ایف سی کے دستے پرحملہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 5 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ حملہ سبی کے علاقے سنگان میں ہوا۔

شہدا میں حوالدار ظفر علی خان، لانس نائیک ہدایت اللہ، لانس نائیک ناصرعباس، بشیر احمد اور سپاہی نوراللہ شامل ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگردوں کا بھاری جانی اورمالی نقصان ہوا۔

دہشتگردوں کے فرار کا راستہ روکنے اور گرفتاریوں کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کرکے فرار کے تمام راستے بند کر دیئے گئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ایسے بزدلانہ حملے بلوچستان کے امن اورخوشحالی کوسبوتاژ نہیں کرسکتے۔ ایسے بزدلانہ حملے بلوچستان کے امن اورخوشحالی کوسبوتاژ نہیں کرسکتے۔

About The Author