دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے از سر نو بنیادی ضروری اشیاءکی قیمتوں کا تعین کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ لوگوں کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

تمام دکاندار سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔خلاف ورزی کرنے والے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت واجب السزا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ شکایت کی صورت میں 0604920020اور ٹال فری نمبر 080002345پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

علاوہ ازیں آپ اپنی شکایت قیمت پنجاب ایپ پر بھی درج کر سکتے ہیں۔ از سر نو متعین کی گئی بنیادی ضروری اشیاءکی اوپن مارکیٹ میں قیمتوں کے مطابق چاول کچی

باسمتی 116روپے کلو،چاول پکی باسمتی 116روپے،چاول کرنل ٹوٹا 82روپے،چاول دیسی 60روپے،دال چنا موٹی 125روپے،دال چنا باریک120روپے،دال مسور باریک 148روپے،دال مسور موٹی132روپے،

دال مونگ دھلی1130روپے،دال ماش چمن205روپے،دال ماش برما192روپے،بیسن125روپے،میدہ70روپے،سوجی70روپے،چنا سفید کابلی148روپے،چنا سفید باریک126روپے

دہی 90روپے کلو،دودھ80روپے لٹر،گوشت بڑا 320روپے کلو،گوشت چھوٹا 600روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

جبکہ تندوری روٹی 100گرام 6روپے ،نان سادہ 100گرام 8روپے میں فروخت کیا جائے گا۔


: راجن پور

محکمہ زراعت( توسیع) راجن پور کے زیر اہتمام ایپکا ہال راجن پور میں وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت پاکستان کے بارانی علاقہ جات کے کمانڈ ایریا کی

پیداوار میں اضافے کے قومی منصوبے کے عنوان سے تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی مہر عابد حسین

ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازی خان تھے۔ تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز زراعت، زراعت آفیسران اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر

مہر عابد حسین ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازی خان اور محمد آصف ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع راجن پور نے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے

تحت اچھی پیداوار دکھانے والے کاشتکاروں میں چیک تقسیم کئے۔

About The Author