مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان۔
ڈی جی سیمنٹ فیکٹری روڈ کھچی کینال کے قریب نامعلوم ڈاکووں اور پولیس کے درمیان مقابلہ۔

ابتدائی اطلاع کے مطابق محمد رفیق محمد یاسر نامی دو پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر زخمی۔

برائے علاج معالجہ زخمیوں کو پولیس نے ہسپتال روانہ کر دیا ہے۔

ڈی پی او عمر سعید ملک اور ڈی ایس پی صدر ناصر علی ثاقب دیگر نفری سمیت موقع پر ہیں۔

نامعلوم ملزمان بخوف گرفتاری بھاگ گئے جبکہ پولیس کی نفری کا ملزمان کی گرفتاری کے لئے تعاقب جاری۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر علاقہ کا سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ملزمان سے مقابلہ کیا۔


ڈیرہ غازی خان

پولیس تھانہ سٹی کی شراب فروش اور تاش جواء کھیلنے والے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ کاروائی ،ملزمان گرفتار

داؤ پر لگی رقم، موبائل فونز اور شراب برآمد۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی کو مخبر نے اطلاع دی کہ 06 کس افراد غازی پارک چوک پر موجود کچھ افراد تاش جواء کھیل رہے ہیں

جس پر پولیس تھانہ سٹی نے فوری ریڈ کیا اور تاش جواء کھیلنے والے 06 کس ملزمان (1) محمد زمان ولد سلطان (2)انعام الحسن ولد حاجی ولی محمد (3) محمد ساجد

ولد گلزار (4) محمد وقاص ولد فقیر محمد (5) حمزہ علاؤالدین ولد شیخ علاؤالدین (6) وسیم ولد اسلام کو تاش جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

گرفتار کیے گئے ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم 20370 روپے اور 07 عدد موبائل فونز برآمد کر لیا گیا۔

جبکہ ایک اور کاروائی میں پولیس تھانہ سٹی نے شراب فروش شہزاد عالم ولد لطیف شاہد قوم شیخ قریشی سکنہ بلاک 45 ڈیرہ غازی خان سے 16 عدد کپیاں (دیسی شراب) برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کا کہنا تھا کہ پولیس تھانہ سٹی کے علاقے میں سماج دشمن عناصر کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجا ب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پرتحصیل کوہ سلیمان کی رودکوہیوں کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے سوڑا کے مقام پر ڈیم تعمیر کیاجائے گا

جس پر پانچ ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیاہے ڈیم کی تعمیر اور رقبہ کی خریداری کیلئے نئے بجٹ میں ایک ارب پندرہ کروڑ روپے کے فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں

اسی طرح ڈیرہ غازیخان میں تشدد کی شکار خواتین کیلئے سنٹراور معذور افرادکیلئے نشیمن تعمیر کیے جائیں گے

جس کیلئے ساڑھے تئیس کروڑ روپے کا تخمینہ لگایاگیا ہے. اورنئے بجٹ میں ابتدائی فنڈز رکھے گئے ہیں

بے سہارا اور مسافروں کیلئے پناہ گاہ کے قیام کیلئے فنڈز مختص کر دیئے گئے. سونا اگلتی زمینوں کو دریائی کٹاؤ سے محفوظ کرنے کیلئے تین سپرز کی تعمیر کے ساتھ

دو فلڈ کیئرئیر بھی تعمیر ہوں گے. مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے بتایاکہ سردار عثمان احمد خان بزدار جنوبی پنجاب کی محرومی ختم کرنے کیلئے

ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں. بجٹ 2021-22میں ڈویژنل ہیڈکوارٹر پر پناہ گاہ کی تعمیر کیلئے اڑھائی کروڑ روپے.

ڈیرہ غازیخان سمیت منتخب اضلاع میں فیملی ہیلتھ کلینک کی عمارتوں کی تزئین وآرائش کی جائے گی

جس کیلئے تین کروڑ تیس لاکھ روپے رکھے گئے ہیں. وسائل کے مطابق خاندان کی تشکیل کی ترغیب کیلئے بھی دس کروڑ نوے لاکھ روپے رکھے گئے ہیں.

مشیر وزیر اعلی پنجاب نے بتایا کہ محکمہ انہار کے زیر نگرانی بیٹ بیت والا، لالو دائرہ شاہ اور چرکن کے مقام پر سپرز تعمیر ہوں گے

جس کیلئے بجٹ میں خاطر خواہ فنڈز رکھے گئے ہیں. انہوں نے بتایاکہ لعل ڈسٹری بیوٹری کی ری ماڈلنگ، بغیری فلڈ کیرئیر چینل کی توسیع اور نتکانی فلڈ کیرئیر چینل کیلئے

بھی فنڈز رکھے گئے ہیں. معموری ڈرین بھی تعمیر کی جائے گی جس کیلئے ایک کروڑ اسی لاکھ روپے مختص کر دیئے گئے ہیں.

مشیر وزیر اعلی پنجاب نے بتایاکہ محکمہ انہار کو سکیموں کی بروقت تکمیل کیلئے حکمت عملی کے تحت کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں.

سپرز کی تعمیر سے پانی کارخ تبدیل ہو گا اورزرعی زمینوں کو دریائی کٹاؤ سے محفوظ بنایاجاسکے گا


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمدعلی اعجاز نے گزشتہ روز ائیر مارشل ریٹائرڈ اطہر بخاری

کمانڈنٹ حمزہ سالک، ائیر کموڈور شیراز احمد شاہین فانڈیشن کے سیکرٹری خلیل الرحمٰن کے ہمراہ جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام فورٹ منرو کا دورہ کیا

اور پی اے ایف کے زیر انتظام چلنے والے ٹی ایچ کیوہسپتال کھر فورٹ منرو کا تفصیلی معائنہ کیا۔

انہوں نے مختلف واڈز،میڈیکل سٹور روم کے معائنہ سمیت مریضوں سے ملاقات کی اورسہولیات بارے
2
دریافت کیا۔پاک ائیر فورس کے زیر اہتمام چلنے والے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں نے فراہم کی جانیوالی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ہسپتال انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمدعلی اعجاز اور ائیر مارشل ریٹائرڈ اطہر بخاری کوبریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

قبائلی لوگوں کے ساتھ بلوچستان کے مریضوں کو بھی یہاں سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں.


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں عید الاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی کھال اکٹھی کرنے کی اجازت کیلئے دس جولائی تک ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواستیں طلب کرلی گئی

ہیں۔درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد حکومت پنجاب کے قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے درخواست گزاروں کو کھال اکٹھا کر ے کی اجازت ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ بغیر تحریری اجازت کسی کو قربانی کے جانوروں کی کھال اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی

۔خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی.


ڈیرہ غازیخان

ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ڈیرہ غازی خان ریجن ہما نصیب نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمت سے باعزت ریٹائرمنٹ اعزاز ہے

انہوں نے یہ بات ریجنل آفس میں ایس پی سید بہار احمد شاہ اور ڈی ایس پی شاہ عالم گشکوری کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

تقریب میں سید بہار احمد شاہ اور شاہ عالم گشکوری کی محکمانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا

تقریب میں ایس پی سپیشل برانچ ملک طاہر مصطفی اورحافظ غلام فرید خان کے علاوہ ریجنل آفس کے سٹاف نے شرکت کی۔ ایس پی پٹرولنگ ہما نصیب،

ملک طاہر مصطفی، حافظ غلام فرید خان اوردیگر نے ریٹائر ہونے والے افسران سید بہار احمد شاہ اور شاہ عالم گشکوری کو گلدستے، شیلڈز اور تحائف پیش کیے


ڈیرہ غازیخان

چوہدری محمد اسلم نے ڈائریکٹر جنرل ڈیرہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان کا چارج سنبھال لیا.

انہوں نے کہاکہ ادارے کو بااختیار بنانے اورڈیرہ غازیخان کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کرینگے

چوہدری محمد اسلم نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان کی خوبصورتی کیلئے فنڈز کااجراء کرایا جائے گا

اورنئی ترقیاتی سکیموں سمیت دیگر کاموں سے ڈیرہ غازی خان کی ترقی میں اضافہ ہو گا.

%d bloggers like this: