وزیرتعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے ساتھ اختلافات چل رہے ہیں۔
یار محمد رند نے اس بات کی طرف بھی اشارہ دیا کہ
وہ اپنے سیاسی دوستوں اور حلقے کے عوام سے مشاورت کے بعد
پی ٹی آئی چھوڑنے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا’میں استعفیٰ دیتا ہوں کیونکہ اس کابینہ کی میرے لیے کوئی اہمیت نہیں ہے،
میرا ضمیر مجھے اجازت نہیں دے رہا کہ
میں مزید جام کمال کی زیر قیادت کابینہ کا حصہ رہوں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ صوبے کے مفاد میں کیے جانے والے کاموں میں حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے،
لیکن اگر حکومت نے بلوچستان کے حقوق پر سمجھوتہ کیا تو وہ اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔
یار محمد رند، جام کمال خان علیانی کی قیادت میں کابینہ سے استعفیٰ دینے والے دوسرے وزیر ہیں۔
گزشتہ ماہ وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے وزیر اعلیٰ سے اختلافات کے باعث کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،