اسلام آباد
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں کامیابی حاصل کی ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ
پنجاب پولیس جوہر ٹاؤن دھماکے کے ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہے اور پنجاب پولیس جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے کر عوام کو اچھی خبر سنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے اور دباؤ ڈالنے والے عناصر ناکام ہوں گے جبکہ پاکستان کبھی کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔
افغانستان سرحد پر 86 اور ایران سرحد پر 48 فیصد فینسنگ ہو گئی ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں سیاسی اور معاشی استحکام آیا ہے
جبکہ پاکستان کے دشمنوں کو یہ چیز ایک آنکھ نہیں بھاتی۔
انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے دہشت گردی کے راستے اپنانا شروع کر دیے ہیں
لیکن وہ ناکام ہوں گے۔ عوام پاک فوج کے ساتھ مل کر ملک میں امن و استحکام اور ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،