نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

اسلام آباد:

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے افغانستان کے لیے ایران کے نمائندہ خصوصی ابراہیم طاہریان نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے ابراہیم طاہریان کو ایران میں صدارتی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی

جبکہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ

پاکستان اور ایران میں گہرے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں

اور دو طرفہ تعلقات کے استحکام میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کردار قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے افغانستان کے امن کو ناگزیر سمجھتا ہے اور پاکستان کا ہمیشہ یہ مؤقف رہا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ

افغان مسئلے کا دیرپا سیاسی حل نکالا جائے کیونکہ افغانستان میں بدامنی کے باعث پاکستان اور ایران دونوں متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں قیام امن کے لیے ایران کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ

افغانستان میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی تشویش کا باعث ہے۔

About The Author