دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا کل سے ہڑتال کا اعلان

کراچی: پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن نے کل سے ملک بھر میں فلور ملز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

کراچی:

پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن نے کل سے ملک بھر میں فلور ملز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے نئے ٹیکسوں کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ فلور ملز نے کراچی، لاہور،

اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آٹا 5 روپے کلو مہنگا کرنے کی وارننگ دے دی۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چوکر پر سترہ فیصد ٹیکس لگایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے آٹے کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا اضافہ ہو گا۔

اس سے پہلے کسی حکومت نے گندم کی مصنوعات اور چوکر پر ٹیکس نہیں لگایا۔ آٹے پر ٹرن اوور ٹیکس بھی لگایا جا سکتا ہے۔

ایسوسی ایشن نے حکومت سے ٹرن اوور اور سیلز ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر 24 جون سے 2 روز کی ہڑتال کر رہے ہیں

اور 23 جون سے ملک بھر میں گندم کی واشنگ بند کر دیں گے۔

About The Author