ڈومیسٹک ٹورازم /گھریلو سیاحت کوفروغ دے کر ہم اپنے ذرائع آمدن میں بہترین اضافہ کرسکتے ہیں.
تحریر: ملک خلیل الرحمن واسنی حاجی پورشریف
ضلع راجن پور علاقہ پچادھ کوہ سلیمان کے دامن میں پنجاب اور بلوچستان کے بارڈر کے درمیان اسلام آباد کے مری اور ڈی جی خان کے فورٹ منرو کی طرزپر قدرتی حسن ، خوبصورتی اورٹھنڈک سے بھرپور
کئی تاریخوں اور ثقافتوں کی گزرگاہ کوہ ماڑی جسے ہر دور میں آپت دی کھاپت کی نذر کر کے نظرانداز کیاجاتا رہا اور اب بھی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے
فروری 2021 میں دورے کے باوجود صورتحال جوں کی توں ہے کوئی خاص پیش رفت یا بڑی تبدیلی تاحال دیکھنے میں نہیں آئی
وسائل اور آمدنی میں اضافے کا رونا رونے والی حکومت چاہے وہ وفاقی ہو یاصوبائی چاہے تو تھوڑی سی توجہ محنت ، ایمانداری نیک نیتی اور خلوص نیت سے بہت کچھ کیا جاسکتا ہے بے شک پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اور حکومتی اشتراک سے حکومتی وسائل اور آمدنی میں جہاں اضافہ کیاجاسکتا ہے
وہیں وہاں کے احساس محرومی،احساس کمتری،غربت وبے روزگاری کاشکار اہل علاقہ کی زندگی اور انکی معاشی ترقی میں بہت بڑی تبدیلی لائی جاسکتی ہے کیونکہ یہ علاقہ ہم سب کا ہے چاہے وہ لغاری ،مزاری،دریشک،گورچانی سردار ہوں یا وہاں کے دیگر قبائل ترقی تو سب کی سانجھی ہے یا کسی ایک قبیلے یا کسی ایک فرد کو اسکا فاعدہ پہنچے گا……….؟
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار جو ضلع راجن پور کو اپنا دوسرا گھر کہتے ہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان جو اپنی ہر تقریر میں ضلع راجن پور کی پسماندگی کا ذکر کرتے تھکتے نہیں
اگر اس طرف ذراسی توجہ دیں کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دائرہ کار مزید وسیع کریں اور کوہ ماڑی اور یہاں کے عوام کی اجتماعی تعمیروترقی کے اجتماعی فلاح عامہ اور فلاح بہبود کے لئے کردار ادا کریں
تو کوئی شک نہیں کہ یہ علاقہ بھی ترقی یافتہ شہروں کی صف میں ہوگا اور ڈومیسٹک ٹورازم / گھریلو سیاحت کوبھی فروغ ملے گا
اور کم خرچ میں بہتر آمدنی کے ذرائع اور راہیں کھلیں گی.کیونکہ قدرتی نظاروں،قدرتی آبشاروں،قدرتی جھیلوں ، پہاڑوں کی بلند وبالا چوٹیوں اور پرکیف مناظرکی
یہاں کوئی کمی نہیں جبکہ دوسرے علاقوں اور غیر ممالک میں شاید یہ سب چیزیں مصنوعی طور پر تیار کیجاتی ہے.جو قدرت نے ہمیں مفت فراہم کی ہیں
راجن پور
ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر
ریسکیو1122ڈاکٹر محمد اسلم نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر احمر نائیک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مون سون بارشوں کے پیش نظر ممکنہ سیلاب کی صورت میں تمام متعلقہ ادارے
اپنی تیاری مکمل رکھیں۔لوگوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہئے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ
بیٹ سونترہ بند،روجھان بند، فخر فلڈ بند اور دیگرحفاظتی بندوں کے پشتوں کو مضبوط کیا جائے ۔
ممکنہ سیلاب کے دوران محکمہ صحت اور لائیو اسٹاک کے ریلیف کیمپس میں ادویات وافر مقدارمیں موجود ہونی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کی صورت میں استعمال ہونے والی تمام مشنری ٹھیک ہونی چاہئے۔
جو مرمت کے قابل ہواسے فوری طور پر مرمت کرائیں۔اپنی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔
اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی و کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ظہور حسین بھٹہ
اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال،اسسٹنٹ کمشنر جام پور ملک فاروق ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس خالد محمود کے علاوہ دیگر متعلقہ ضلعی افسران شریک ہوئے۔
راجن پور
غریب نادار اور مستحقین کی امداد کار ثواب ہے۔ معاشرے کے مخیر حضرات کو ایسے طبقات کی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چا ہئے۔
ضلعی انتظامیہ پاک ہیلپ لائن تنظیم کے ساتھ ہے۔ جہاں بھی سپورٹ کی ضرورت ہو گی انتظامیہ فراہم کرے گی ۔یہ باتیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راجن پور ظہور احمد بھٹہ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں مستحق مرد و خواتین
میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب میں خطاب کے دوران کہیں۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاک ہیلپ لائن میاں اخلاق الرحمن نے کہا کہ
اللہ تعالیٰ کی مدد سے حق داروں تک ان کا حق پہنچانے میں سرخرو ہو رہے ہیں۔ آج راجن پور کے 2 سومستحق افراد میں آٹا و راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔
راجن پور کے نواحی علاقہ ونگ میں درس گاہ کی تعمیر بھی جاری ہے ۔
تقریب میں ہیلپ لائن کے کرنل(ر) اعجاز احمد،نعیم خان، صنعت کار امان اللہ قریشی، سماجی شخصیت نعیم اکبر،
پروفیسر کلیم اختر قریشی سمیت ضلع بھر سے سماجی شخصیات شریک ہوئیں۔
حاجی پور شریف
ملکی ترقی اور خوش حالی کےلئے پر عزم بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان مشکل ترین حالات کے باوجود ٹکیس فری بجٹ پیش کیا گیا
ن لیگ اور پپلزپارٹی کی نورا کشتی میں بیچارے مولانا فضل الرحمن کو بلی کا بکرا بنا یا ہوا ہے ن لیگ سے ش لیگ نکل آئی ہے
میاں شہباز شریف علحیدہ دھڑے بندی کررہا ہے اگلی حکومت بھی انشاءاللہ پی ٹی آئی کی ہوگی
راجن پور کی سیاست میں انٹری عوامی خواہش پر کی خدمت کی سیاست ورثے میں ملی ہے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار عوامی لیڈر ہیں
جنوبی پنجاب کا بجٹ عوامی فلاح وبہبود پر خرچ ہوگا جنوبی پنجاب سکرٹریٹ فنگشنل ہوچکا ہے باقاعدہ سیکریٹری کام کررہے ہیں
ان خیالات کا اظہار سردار احمد علی خان دریشک چئیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی و چیف دریشک نے ارباب خان سکھانی کی رہاش گاہ پر کیا
قبل ازیں انہوں نے شہباز خان سکھانی کو رشتہ ازواج میں منسلک ہونے پر مبارک باد پیش کی
اس موقع پرحافظ نور احمد رند محمد شفیع سکھانی ملک ظفر عباس ضلعی کوآرڈینٹر مانٹیرنگ اینڈ ایویلویشن یوتھ ونگ راجن پور مخدوم سعد اللہ ڈسٹرکٹ ہیڈ
سوشل میڈیا ٹیم پی ٹی آئی راجن پور ملک آصف حبیب جکھڑ ودیگر بھی موجودتھے
فاضل پور
بوائز ہائی سکول اور گرلز ہائی سکول میں احساس کفالت سنٹر قائم کرنے پر والدین کا احتجاج بچوں کی زندگیوں کو کرونا سے خطرہ ہے ۔
احساس کفالت سنٹر کہیں اور شفٹ کیا جائے والدین کا موقف
تفصیل کے مطابق فاضل پور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بچیوں اور بچوں کے والدین نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت فاضل پور ہائی اسکول میں بچوں کی تعداد دو ہزار
سے زیادہ اور گرلز ہائی سکول میں بچیوں کی تعداد سولہ سو سے زیادہ ہے ان جگہوں پر احساس کفالت سینٹر قائم کرنا حماقت ہے
سکول میں باہر سے آئے ہوئے لوگ ایس او پیز پر عمل نہیں کرتے شدید رش کی وجہ سے بچوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے
انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی راجن پور سے فوری طور پر انہیں شفٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے
: راجن پور
غیر حاضر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو آخری واننگ جاری، 18 لاکھ روپے کی لاگت سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور کی
لیبارٹریز کو آپ گریڈ کیا گیا ہےبلڈ بنک کی سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں
یہ بات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور کے ایم ایس انعام اللہ جمالی نے مقامی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے بتائی انہوں نے کہا کہ
ہسپتال کے سٹاف کو متعدد نوٹسز کے بعد آخری وارننگ دے دی گئی ہے کہ غیر حاضر ڈاکٹرز کو معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا
مقررہ سزائیں دی جائیں گی کم اسٹاف کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے موجودہ حکومت کے ویثرن کے مطابق مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے
انہوں نے مزید بتایا کہ ہسپتال کے اندر تمام مشینری کو چالو کیا جا چکا ہے تمام ٹیسٹ ہسپتال کے اندر ہونگے اس سسٹم کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے
بلڈ بنک کی سہولت بھی فراہم کی جا چکی ہے ۔ایمر جنسی وارڈ میں ہر قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے سہولیات موجود ہیں
انہوں نے مریضوں کے ورثا سے اپیل کی کہ کسی بھی شکایت کے ازالے کیلئے فوری رابطہ کریں موقع پر ہی ازالہ کیا جائے گا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ