دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نعمان اعجاز کے بیٹے کی بھی اداکاری کی دنیا میں انٹری

پاکستان شوبز انڈسٹری کے کامیاب اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار بھی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے کامیاب اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار بھی اداکاری کی دنیا

میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔

زاویار نے انسٹاگرام پر شُوٹنگ کے دوران اور اسکرپٹ کی کچھ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی ہیں۔

ایک سین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ دن رات کام جاری ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نعمان اعجاز کے بیٹے کا پہلا پراجیکٹ دیکھنے کیلئے بیتاب ہیں۔

زاویار اکثر اوقات والد اور بھائیوں کے ہمراہ تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں اپنے پہلے پراجیکٹ کی جھلکی دکھا کر زاویار نے سوشل میڈیا صارفین کو اس حوالے سے تشویش میں ڈال دیا ہے۔

About The Author