دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سیریز میں مسائل کم کرنے کی کوشش کریں گے، مصباح الحق

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ سیریز میں مسائل کم کرنے کی کوشش کریں گے۔

لاہور:

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ سیریز میں مسائل کم کرنے کی کوشش کریں گے۔

ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ

ہمارے پاس وقت ہے اور ہم سیریز میں مسائل کو کم کرنے کی کوشش کریں گے تاہم فیلڈنگ کو زیادہ پریکٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیریز میں سب کو محنت کرنی ہو گی۔

اسی طرح فیلڈ نگ میں بہتری خوش آئند بات ہے جس سے قومی کرکٹ ٹیم کا معیار بہتر ہوا ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ کھلاڑی اچھی کارکردگی کی کوشش کر رہے ہیں۔

مڈل آرڈر کے مسائل پر تحفظات ہیں تاہم کوشش کریں گے کہ اسے حل کریں۔ فیلڈنگ میں کیچز کم ڈراپ ہو ر ہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عامر کی ٹیم سے ڈراپ ہونے کی وجہ ان کی پرفارمنس ہے۔

عامر کی لندن میں فیملی کو مسائل تھے اور ان سے ذاتی مسئلہ نہیں عامر نے ریٹائرمنٹ خود لی تھی، وہ جارحانہ اور اچھے باؤلر ہیں۔

ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ حارث نے 3 سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائی کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کو مسائل کا سامنا رہا۔

ورلڈکپ میں جانے سے پہلے ٹیم میں بہتری لائیں گے جبکہ ٹیم کی کارکردگی میں مزید بہتری کے لیے پہلے ہی کوشاں ہیں۔

About The Author