دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تم کہہ کر دیکھو، لوگ تمہیں سنگسار کردیں گے||عامر حسینی

محمد اعظم خان یہ واقعہ مجھے سُنایا تو اُس کے بعد میں نے اپنے اُن سینیئر جیالے بزرگ ساتھی سے بھی اس بارے پوچھا جو جہانگیر بدر کے بہت قریبی دوست تھے اور اب وہ دونوں ہی اس دنیا میں نہیں ہیں -

عامرحسینی 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جنرل ضیاء الحق کا مارشل لاء چل رہا تھا، محمد اعظم خان پی پی پی سٹی خانیوال کے جنرل سیکرٹری تھے، ان دنوں اُن کے ایک سینیئر جیالے ساتھی نے (میں نام حذف کررہا ہوں) اُن کو بتایا کہ اُن کے فرقے کا ایک بڑا علامہ عشرہ مجالس پڑھنے آیا ہوا تھا اور وہ جس جگہ ٹھہرایا گیا وہاں اُس کے ساتھ اُس کے ساتھ ایک نوعمر لڑکا بھی تھا- دوپہر کا وقت تھا ہمارے وہ سینیئر جیالے ساتھی "علامہ” سے ملنے وہاں گئے تو کمرے میں وہ اپنے نوعمر شاگرد کے ساتھ "مشغول” تھا- یہ منظر دیکھ کر انھیں بہت غصہ آیا وہ علامہ کو بُرا بھلا کہنے لگے اور کہا کہ میں ابھی باہر جاکر بتاتا ہوں ، اس دوران علامہ ابتدائی شاک سے نکل کر سنبھل چکے تھا اور اُسے کہنے لگے،”تم شوق سے باہر جاکر بتاؤ، تمہاری بات پہ کوئی یقین نہیں کرے گا اور اگر میں نے تمہیں بے دین قرار دے ڈالا تو لوگ تمہیں سنگسار کردیں گے”
محمد اعظم خان یہ واقعہ مجھے سُنایا تو اُس کے بعد میں نے اپنے اُن سینیئر جیالے بزرگ ساتھی سے بھی اس بارے پوچھا جو جہانگیر بدر کے بہت قریبی دوست تھے اور اب وہ دونوں ہی اس دنیا میں نہیں ہیں –
مولوی منظور ایک بڑا ملاں ہے جس کے پاس سماجی طاقت ایک چھوٹے مولوی سے کہیں زیادہ ہے جیسے کوئی بڑا جاگیردار، بڑا بیوروکریٹ، بڑا جرنیل، بڑا سیاست دان، بہت بڑا بزنس مین، بہت بڑا پولیس والا ہوتا ہے اور وہ پیڈوفیلیا کے مریض ہوں ان کی سماجی طاقت ان کی محافظ بن جاتی ہے بلکہ کئی مرتبہ تو مذھبی پیشوائیت باقی سب سے کہیں زیادہ اپنے گرد کھینچا گئے تقدیس کے ہالے کو اپنی ڈھال بنالیتی ہے –
مولوی منظور کے حامی، معتقدین میں ایسے ہوں گے جو مولوی کو بےقصور اور اُس بچے کو سازش میں استعمال ہونے والا کردار کہنے لگیں گے –
کئی ایسے ہوں گے جو مولوی منظور کے فرقے کو نشانہ بنائیں گے کیونکہ وہ اُن کے فرقے سے نہیں ہے اور اس طرح سے مولوی منظور کے فرقے کے اندر جو تعصب مذھبی کے اس طرح کی شکل کا شکار ہوں گے وہ مولوی منظور کی حمایت میں اتریں گے اور مولوی منظور کے فرقے کے فرقہ پرست ملاؤں کو یہ موقعہ بھی ملے گا کہ وہ جس فرقے کو اسلام سے خارج سمجھتے ہوں اُس کے ماننے والوں کی تنقید کے جواب میں مولوی منظور کے قصے کو مخالف فرقے کی اسلام کے خلاف سازش قرار دیں گے اور اُس فرقے سے تعلق رکھنے والی برادری کے لوگوں کو نشانہ بنانا شروع کردیں گے

یہ بھی پڑھیے:

ایک بلوچ سیاسی و سماجی کارکن سے گفتگو ۔۔۔عامر حسینی

کیا معاہدہ تاشقند کا ڈرافٹ بھٹو نے تیار کیا تھا؟۔۔۔عامر حسینی

مظلوم مقتول انکل بدرعباس عابدی کے نام پس مرگ لکھا گیا ایک خط۔۔۔عامر حسینی

اور پھر کبھی مارکس نے مذہب کے لیے افیون کا استعارہ استعمال نہ کیا۔۔۔عامر حسینی

عامر حسینی کی مزید تحریریں پڑھیے

(عامر حسینی سینئر صحافی اور کئی کتابوں‌کے مصنف ہیں. یہ تحریر مصنف کی ذاتی رائے ہے ادارہ کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں)

About The Author