دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شاہین آفریدی! آپ پاکستان کے اسٹار اور میرے چھوٹے بھائی کی طرح ہو، سرفراز احمد

شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے معذرت کیے جانے پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہر کیا ہے۔

کراچی:

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے معذرت کیے جانے پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہر کیا ہے۔

سرفراز احمد نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر کہی ہے۔

پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ میدان میں جو کچھ ہوا وہ میدان میں ہی رہنا چاہیے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے لکھا کہ آپ پاکستان کے اسٹار اور میرے چھوٹے بھائی کی طرح ہو۔ انہوں نے دعا دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اللہ تمہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے کچھ دیر قبل میدان میں ہونے والی نوک جھونک پر سرفراز احمد سے معذرت کی تھی۔

About The Author