پاکستان میں تیار کردہ پاک ویک کورونا ویکسین کے استعمال کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ہیں۔
ویکسین 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جائے گی۔ ویکسین کو2 تا 8 سینٹی گریڈ پر ذخیرہ کیا جائے گا۔
وزارت قومی صحت کی گائیڈ لائنز کے مطابق پاک ویک کورونا ویکسین کو کسی صورت فریز نہ کیا جائے اورسورج کی روشنی سے محفوظ رکھا جائے۔
امراض قلب، تنفس، شوگر اور موٹاپے کا شکار افراد پاک ویک لگوا سکتے ہیں۔ حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی مائیں، بخار میں مبتلا افراد اور کورونا کے مریض پاک ویک ویکسین نہیں لگوا سکتے۔
کورونا سے صحتیاب افراد بھی پاک ویک ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ ٹرانسپلانٹ کرنے والے افراد 3 ماہ بعد پاک ویک ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
کیموتھراپی والے مریض28دن بعد پاک ویک ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ دمہ، مرگی اور دماغی امراض کا شکار افرادپاک ویک ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ ہر فرد کو پاک ویک ویکسین کی ایک خوراک لگائی جائے گی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب