دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جے ڈاٹ کا پرفیوم لانچ کے لیے ترک اداکاروں کا انتخاب

جے ڈاٹ نے پرفیوم لانچ کرنے کے لیے ترک اداکار سینگز کوسکن اور نورتن سونمیز کا انتخاب کیا ہے۔

پاکستان کے مشہور فیشن برانڈ جے ڈاٹ نے پرفیوم لانچ کرنے کے لیے ترک اداکاروں کا انتخاب کیا ہے۔

آج کل فیشن برانڈز خریداروں کو اپنی طرف راغب کرنے اور بہترین مارکیٹنگ کے لیے حکمت عملی تیار کرتے ہیں۔

جے ڈاٹ نے بھی اپنی مارکیٹنگ کو مزید بہتر بنانے کے لیے ’فریگننس آف وار‘ کے آغاز کے لیے ترک اداکاروں کا انتخاب کیا ہے۔

جے ڈاٹ نے سوشل میڈیا پر ترکی کے مشہور اداکار سینگز کوسکن اور نورتن سونمیز کے پوسٹر شیئر کیے ہیں

جنہوں نے مشہور زمانہ ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل میں اداکاری کی ہے۔

جے ڈاٹ نے اعلان کیا ہے کہ لانچنگ سے قبل پرفیوم کی بکنگ کروانے پر عوام کو ترک اداکاروں سے ملنے کا موقع بھی ملے گا

لیکن یہ موقع صرف چند خوش قسمت لوگوں کو ہی مل سکے گا۔

اداکار نورتن سونمیز کو بطور ’ڈفنڈر‘ جبکہ سینگز کوسکن کو بطور ’واریئر‘ متعارف کروایا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی جے ڈاٹ نے کئی مشہور ستاروں کے نام سے پرفیوم لانچ کیے ہیں

جن میں لیجنڈری اسکواش چیمپئن جہانگیر خان

کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ، اداکار فہد مصطفیٰ اور کرکٹر شاہد آفریدی شامل ہیں۔

About The Author