دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاول پور کی خبریں

بہاولپور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول پور

( راشد ہاشمی )

جے آئی کسان پاکستان کے زیر اہتمام ہزاروں چولستانیوں کا چولستانی نہروں میں پانی کی عدم فراہمی ہر محکمہ آبپاشی کے یزمان روڑ پر احتجاجی مظاہرہ ،

یزمان روڑ کو بلاک کردیا حکومت اور محکمہ انہار کے خلاف نعرے بازی کی گئی احتجاجی مظاہرے کی قیادت جے آئی کسان کے مرکزی چیئر مین جام حضور بخش

لاڑ اور نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کی ۔سید ذیئشان اختر نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

اس نالائق حکومت کے خلاف اس ملک کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والا احتجاج کرتا نظر آتا ہے

کیونکہ اس حکومت نے اپنے وعدوں کے برعکس عوام کو صرف محرومیاں دی ہے آج چولستان کے انسان تو انسان جانور تک پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں

انہوں نے مطالبہ کیا کہ چولستانی نہر وںکوپانی فراہم کیا جائے۔مرکزی چیئر مین جام حضور بخش لاڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

چولستانی نہروں میں پانی عدم فراہمی کی وجہ سے چولستانیوں کی فصلیں تباہ ہوکر رہ گئی ہے

اض کے اس جدید دور میں چولستانی اور ان کے جانور بارشوں سے ٹوبوں میں جمع ہوا پانی پینے پر مجبور ہے

انہوں نے کہا کہ ماضی میں 250 کیوسک پانی چولستانی نہروں کے لیے منظور ہوا تھا ا

About The Author