دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رحیم یارخان کی خبریں

رحیم یار خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

رحیم یارخان

سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال، پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، ضلعی صدر ملک اللہ نواز مانک، ملک ارشد مانک، سردار شیر محمد مستوئی و دیگر نے کہا ہے کہ سرائیکی خطے ضلع رحیم یارخان کا نہری پانی کہاں گیا کون پی رہا ہے.

پنجند کو تربیلا کمانڈ میں شامل ہونے کے باوجود ٹی پی لنک سے پانی نہ ملے. منگلا کمانڈ اپر پنجاب تریموں سے بھی پانی فراہم نہ کرے تو ضلع رحیم یارخان کے کسان کہاں جائیں.

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سرائیکی وسیب کے عوام پر رحم کریں ہم کسی کو بھی سرسبز و شاداب اور فوڈ باسکٹ ضلع رحیم یارخان کو بنجر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے.

بلاول بھٹو زرداری زمینی حقائق دیکھیں.سندھ کے پانی کا شور مچانے سے قبل گڈو بیراج کا گیٹ لیول اور پانڈ لیول چیک کروائیں.سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود،

سابق وفاقی وزراء مخدوم شہاب الدین، رئیس منیر احمد، ایم پی ایز رئیس نبیل احمد، سردار ممتازچانگ،مخدوم عثمان محمود سردار غنلفر لنگاہ،

سابق ایم این ایز میاں عبدالستار، خواجہ قطب فرید کوریجہ اپنی قیادت کو عوامی جذبات سے آگاہ کرتے ہوئے احتجاج کریں.

اس سے پہلے کہ نہری پانی سے محروم کسان ان صاحبان کے ڈیروں اور گھروں کے باہر جمع ہو کر احتجاج شروع کر دیں. جام ایم ڈی گانگا نے مطالبہ کیا ہے کہ خطہ سرائیکستان کا نہری پانی پنجاب سے علیحدہ کیا جائے

ہم دوہرے استحصال، ظلم و زیادتی کا شکار ہیں.وفاقی قومی ادارہ ارسا کی از سرے نو تشکیل کرکے اس میں سرائیکی وسیب کا نمائندہ بھی شامل کیا جائے.

کاٹن بیلٹ کو شوگر بیلٹ میں تبدیل کروانے والے نے بھی بڑا ظلم کیا ہے. گنے کی فصل کو دوسری فصلات کی نسبت تین چار گنا زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے

لیکن پانی کا یہ حق فراہم ہی نہیں کیا گیا. پنجند کا کوٹہ حصہ10484کیوسک مقرر کیا گیا ہے جبکہ اس علاقے کو کم ازکم15000کیوسک پانی کی اشد ضرورت ہے.

ملک اللہ نواز مانک نے کہا کہ اپنا صوبہ اپنا اختیار والے صاحبان اور وزراء خاص طور پر وفاقی وزیر مخدوم ڄسرو بختیار اور صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت ضلع رحیم یار خان کو نہری پانی کا حصہ اور حق دلوائیں. پنجند کینال سے ملحقہ تقریبا نہریں

بند پڑی ہیں. عوام اور کسانوں کو بھوک اور پیاس سے نہ مارا جائے.کسان ہر قسم کی سیاست اور تعلق داری سے بالاتر ہوکر اپنے نہری پانی کے حق کے لیے بڑے احتجاج کی تیاری کر لیں.

حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا کہ عوام اپنے جملہ حقوق کے حصول اور تحفظ کے لیے صوبہ سرائیکستان کے حصول کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں.

اپنا دفاعی مورچہ بنائیں دوسرے کے مورچے ہمارے کسی کام کے نہیں ہیں. پہلے ہمارے دریا انڈیا کو بیچے گئے

اب ہماری نہروں کا پانی بند کرکے ہمیں کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے.استحصال ناقابل برداشت ہو چکا ہے


رحیم یارخان

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کے اعزاز میں 18جون کو ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور کی جانب سے الوداعی تقریب ہو رہی ہے.

جس میں ڈیژن بھر سے جوڈیشنل عہدیداران اور انتظامی آفیسران کے علاوہ کئی دیگر اہم شخصیات کو پروگرام میں شرکت کے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں.

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر. جام ریاض احمد گانگا ایڈوؤکیٹ نے 18جون کو منعقد ہونے والی اس اہم تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ ڈی پی

او رحیم یارڄان اسد سرفراز، کو ان کے آفس جا کر پیش کیا. اس موقع پر معروف کالم نگار سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر نذیر احمد صدیقی بھی موجود تھے.

یاد رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان جولائی میں ریٹائرڈ ہو رہے ہیں ان کی جگہ جسٹس امیر بھٹی نئے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے


رحیم یار خان

پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا نے کہا ہے کہ ضلع رحیم یارخان سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز اور ایم پی ایز جب اسمبلی دنگل سے فارغ ہوں

تو ضلع رحیم یارخان کے نہری پانی کے لیے بھی اسمبلی میں آواز اٹھائیں.منگلا کمانڈ تریموں سے پنجند کو پانی نہیں دیا جا رہا

تربیلا کمانڈ سے پیپلز پارٹی کا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہمارا پانی بند کروانے کے پیچھے ہڑا ہوا ہے

.پنجند تربیلا کمانڈ سسٹم کے ساتھ ہی منسلک ہے. سرائیکی وسیب ضلع رحیم یار خان کے ساتھ آبی دھشت گردی یہاں کے کسانوں اور عوام کو بھوک اور پیاس سے مارنے کے

مترادف ہے.ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہجہ کے زمیندار اور معروف سرائیکی شاعر سعید ثروث اور گلوکار اخلاق احمد سے خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا.

جام ایم ڈی گانگا نے سعید ثروت سمیت سرائیکی وسیب کے شعراء کرام دے اپیل کی ہے کہ وہ اس آبی دھشت گردی کے خلاف عوامی شعور کو اجاگر کرنے کے لیے

اور ممبران اسمبلی کو غیرت دلانے کے لیے انقلابی شاعری کریں. گلوکار حضرات اس کلام کو اپنی آواز میں گائیں.

دھرتی سب کی سانجھی ہے سب کے لیے فصلات کی صورت رزق روٹی کی فراہمی کی بنیاد ہے.

پنجند کا تربیلا اور منگلا سے پانی بند کرکے رحیم یارخان کو کنگلا کرنے کی سازشیں کرنے والوں کے عوام گریبان پکڑیں گے.

کسان زمیندار جاگنے اور سڑکوں پر آنے میں زیادہ دیر کریں گے.پانی ڈکیتی اور خرابی اتنی زیادہ بڑھ جائے گی.

پاکستان کسان اتحاد ظلم اور اس آبی دھشت گردی کے خلاف ضلع کے کسانوں کے ساتھ ہے. ہر حلقے کے زمیندار اپنے اپنے ایم این اے اور ایم پی اے کو باور کرائیں

انہیں عوامی نمائندگی اور اپنے قیمتی ووٹوں کا احساس دلائیں.گنگدامی اور غلامی کی زندگی سے باہر نکلیں اپنے حق کے لیے بولنا اور لڑنا سیکھیں. سعید ثروت نے وعدہ کیا کہ

وہ کسانوں کے لیے سپیشل گیت اور ترانے لکھیں گے. گلوکار اخلاق احمد نے انہیں اپنی سُریلی اواز میں ریکارڈ کروانے کی حامی بھرتے ہوئے کہا کہ

کسان اور عوام کی خوشحالی سے ہی ہمارا کاروبار اور گھر کا نظام چلتا ہے.اس موقع پر سعید ثروت نے جام ایم ڈی گانگا کو سرائیکی شاعری کی کتاب سوبھ بطور گفٹ پیش کی

About The Author