ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں پانچ یونیورسٹیوں سمیت 26نئے بوائز و گرلز کالج تعمیر ہوں گے.
کالجز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت بی ایس بلاک کی بھی تعمیر ہوگی. بجٹ 2021-22میں ابتدائی فنڈز مختص کر دیئے گئے.
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب دیگر شعبوں کی طرح تعلیم کی بہتری کیلئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں
اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بھی بجٹ میں تعلیم کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے. ڈیر ہ غازیخان ڈویژن میں ایک ساتھ پانچ یونیورسٹیوں کا قیام ایک خواب تھا
جو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شرمندہ تعبیر کرنے جا رہی ہے. انہوں نے بتایاکہ بجٹ دستاویزات کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں خواتین یونیورسٹی، تونسہ میں یونیورسٹی آف تونسہ کے علاوہ راجن پور،
مظفرگڑھ اور لیہ میں بھی یونیورسٹیز تعمیر ہوں گی اسی طرح ڈیرہ غازیخان، ریتڑہ، ٹبی قیصرانی، مانہ احمدانی، کوٹ چھٹہ کے علاوہ چک منڈی ٹاون لیہ، امیر الدین والا ڈھوری اڈہ، دین پور، روجھان،
خان گڑھ، روہیلانوالی، شیر سلطان، شاہ جمال، چوک قریشی، لغاری چوک بائی پاس کوٹ ادو، نواں کوٹ لیہ، لدھانہ لیہ، رفیق آباد، جمال چھپری میں کالجز تعمیر ہوں گے.
اسی طرح گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں بی ایس بلاک کی تعمیر، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج تونسہ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی،
پوسٹ گریجویٹ کالج میں اکیڈمک بلاک کی تعمیر کیلئے بھی فنڈز مختص کیے گئے ہیں. وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ہائر ایجوکیشن کی سولہ جاری
اور 63نئی سکیموں سمیت 79 سکیموں کیلئے چار ارب چھیاسی کروڑ چونسٹھ لاکھ روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں. مشیر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ
غازی یونیورسٹی کے جاری منصوبے کیلئے بھی نئے بجٹ میں فنڈز رکھے گئے ہیں
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان میں باغات لہلہائیں گے. کاشتکاروں کیلئے سبسڈی پر کھجور
زیتون اور کینوں کے باغات لگانے کیلئے محکمہ زراعت نے سکیم متعارف کرا دی ہے.
تین ایکڑ رقبہ پر باڑ لگانے والے کاشتکاروں کو ان کی پسند کا باغ لگا دیا جائے گا
رہنمائی سمیت باغات لہلہانے تک محکمہ ز راعت سکیموں کی نگرانی کرتا رہے گا. یہ بات زرعی ماہرین نے تحصیل کوہ سلیمان کے علاقے رونگھن میں محمد بخش شاہانی کے
ڈیرہ پر آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر زمینداروں کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے گئے.
ہارٹیکلچر آفیسر ڈیرہ غازیخان خواجہ سعید، زراعت آفیسر فورٹ منرو محمد ابراہیم، ابوبکر اور دیگر نے کسان کارڈ
2
کے حوالے سے بھی آگاہی دی اور خواہشمند کاشتکاروں کی رجسٹریشن کے ساتھ سبزیوں کی پیداوار سے متعلق رہنمائی دی گئی.
زراعت آفیسرز نے نے بتایاکہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کو مراعات دے رہی ہے جس کیلئے کسان کارڈ متعارف کرایاگیا ہے
کارڈ کے ذریعے سبسڈی پر زرعی مشینری اوردیگر مراعات حاصل کی جاسکیں گی. انہوں نے کہاکہ
پہلی مرتبہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پہاڑوں کو گل و گلزار بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے. کھجور،
زیتون اورکینوں کے باغات سے کاشتکاروں کو زریعہ معاش بہتر ہو گابلکہ ملک پھلوں کے حوالے سے خود کفیل ہو گا.
وڈیرہ محمد بخش شاہانی و دیگر نے بتایاکہ اللہ تعالی نے انسانوں کیلئے پہاڑوں کے دامن چیر کر سارا سال بہنے والے چشمے جاری کیے ہیں
پانی سے استفادہ کیلئے پختہ کھال کی ضرورت ہے.
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے بارشوں کے موسم میں نکاسی آب بہتر کرنے اور رودکوہیوں کے پانی کی دریاؤں تک محفوظ رسائی یقینی بنانے کیلئے راستوں کی صفائی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں
انہوں نے کارپوریشن افسران کو ہدایت کی کہ وہ شہری علاقوں میں بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنائیں تمام ڈسپوزل مکمل گنجائش کے ساتھ چلائے جائیں
بجلی کے متبادل انتظام کیلئے جنریٹر رکھنے کے ساتھ وافر مقدار میں ا یندھن کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے
کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگانے کے ساتھ نشیبی علاقوں میں انتظامات کیے جائیں. انہوں نے ہدایت کی کہ
کوہ سلیمان میں شدید بارشوں سے رودکوہیوں میں طغیانی آ سکتی ہے. اس لیے رودکوہیوں کے راستوں کی صفائی سمیت تمام ضروری انتظامات کیے جائیں.
دریں ا ثناء میٹروپولیٹن کارپویشن نے کمشنر کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے نکاسی آب کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیر ہ غازیخان میں خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کے تحت تیسرے ہفتے کی سرگرمیاں جاری ہے.
ڈیش بورڈ پر ضلع سے متعلق 21667سرگرمیوں کو ریکارڈ کیاگیا اور موصول شدہ 265شکایات میں سے 259کا ازالہ کر دیاگیا.
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہاکہ
شکایات نمٹانے کی رفتار تسلی بخش ہے اس سے عوام کو ریلیف ملنے کے ساتھ میونسپل سروسز کی بہتری میں مدد ملے گی.
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خ ان بزدار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال نے فراہمی و نکاسی آب بہتر کرنے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا.
انہوں نے وارڈ نمبر 17اور سانگھڑ والی گلی میں پبلک ہیلتھ کے ذریعے سیور لائن کی مرمت کے علاوہ میونسپل کمیٹی کے ذریعے سیور لائن کی صفائی اور
دیگر معاملات دیکھے. انہوں نے بتایاکہ وارڈ میں مین ہولز کی صفائی کے ساتھ انڈس ہائی وے کی مغربی جانب لائن کی مرمت و تبدیلی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں
محلہ مرتضی ٹاون کی پرانی لائن کو بھی تبدیل کیا جائے گا.
انہوں نے بتایاکہ وارڈ 17اور سانگھڑ والی گلی میں سیور لائن کی مرمت اسی ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ چار ہزار روپے جرمانہ عائد کیا.
ا.نہوں نے تحصیل صدر ہسپتال کوٹ چھٹہ میں کورونا ویکسی نیشن کے معاملات بھی چیک کیے.
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازیخان میں این سی ایچ ڈی اے مزید 30لٹریسی سنٹرز کا آغاز کر دیاگیا ہے ڈائریکٹر جنرل نیشنل کمشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ پنجاب حسن بیگ نے
گزشتہ روز سنٹرز کا باقاعدہ افتتاح کیا. اس موقع پرڈائریکٹر آپریشن پنجاب ساجد علی، پنجاب لٹریسی کوآرڈینیٹر رفاقت علی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیرہ غازیخان راشد نسیم ڈاہا،
اسسٹنٹ ڈائریکٹر دردانہ امین اورمظہر حسین ملکانی کے علاوہ ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کالا ناصر حسین، فدا حسین،
نسیم احمد ملکانی فیلڈ کوآرڈینیٹرزکاشف خان،جعفر خان لغاری عقیل رضوی اور دیگر موجود تھے. ڈائریکٹر جنرل این سی ایچ ڈی حسن بیگ نے این سی ایچ ڈی کے
زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول کالا میں سیمینار کے انعقاد کے ساتھ پودا لگا کر شجرکاری کا بھی آغاز کیا.
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل حسن بیگ نے کہا کہ این سی ایچ ڈی غیر رسمی تعلیم کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے.
وسائل سے محروم افراد کیلئے این سی ایچ ڈی کی خدمات قابل تحسین ہیں. ضرورت اس امر کی ہے کہ ادارہ کی سہولیات سے استفادہ کر کے شرح خواندگی بہترکی جائے
ڈیرہ غازیخان
ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے انٹر میڈیٹ / میٹرک سالانہ امتحانات 2021کے نگران عملہ اورٹیبل مارکنگ کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دی ہے.
بورڈ کی ذمہ داریاں ادا کرنے سے قبل ویکسی نیشن کارڈ دکھانا ہو گا. ویکسی نیشن نہ کرانے والے ڈیوٹی کے اہل نہیں ہوں گے.
کنٹرولر امتحانات کے مراسلہ کے مطابق انٹر میڈیٹ امتحانات دس جولائی اور میٹرک کے امتحانات 29جولائی سے شروع ہو ں گے.
تمام سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈّنٹ، نگران، ریذیڈنٹ انسپکٹرز، موبائل انسپکٹرز اور تمام معاون سٹاف کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ
وہ امتحانات سے قبل کورونا ویکسی نیشن کرا لیں. مارکنگ عملہ سر ٹیفکیٹ متعلقہ سنٹر میں جمع کرانے کا پابند ہو گا
ڈیرہ غازیخان
فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے ضلعی اکاونٹس دفاتر کیلئے مالیاتی ڈسپلن جون 2021کا مراسلہ جاری کر دیا ہے. ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر ڈیرہ غازیخان بلال مصطفی ہمدانی کے مطابق فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے
تحت تمام اتھارٹیز کنٹی جنٹ بل جمع کرانے کی آخری تاریخ 25جون، ہمہ قسم کے صوبائی چیک 26جون،
یوٹیلٹی بلز کی آخری تاریخ 28جون، صوبائی چیک برائے تنخواہ یوٹیلٹی بلز 28جون 2021تک جمع کرائے جاسکتے ہیں. 25، 26، او ر 28جون کو ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس کے اوقات کار شام سات بجے تک ہوں گے
جبکہ تمام ایکسیئن حضرات اپنے اپنے ڈویژن کے یکم جون سے 28جون تک جاری ہونے والے چیکوں کی تفصیل 28جون کو بمطابق پرفارمتعلقہ سیکرٹری کو بھجوانے کے پابندہوں گے او راس کی کاپی فنانس ڈیپارٹمنٹ کو چار بجے
تک اور ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس ڈیرہ غازیخان کو ای میل پر بھجوانے کے بھی پابند ہو ں گے. ڈسرکٹ اکاونٹس آفیسر بلال مصطفی ہمدانی نے کہاکہ 30جون تک پاس اور جاری شدہ ہر قسم کے چیک 30جون تک ہی واجب الاد ا ہوں گے
تاہم اگر کسی چیک کی مذکورہ تاریخ کو ادائیگی نہ ہو سکے تو متعلقہ ڈیپارٹمنٹ 3جولائی 2021تک اصل چیک اکاونٹس آفس کو واپس کرنے کے پابند ہوں گے.
انہوں نے مزید کہاکہ تمام پی ڈبلیو ڈی کے ایکسیئن حضرات اور متعلقہ ڈی ڈی او اپنے ڈویژن / دفتر بااختیار اہلکار کے ذریعے چیک اور بل بھیجیں
اور ان کے ذریعے ہی چیک کی واپسی ہو گی
ڈیرہ غازی خان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد بارش کے بعد شہر کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے نشیبی علاقوں میں پہنچ گئے
انہوں نے کارپوریشن،میپکو اور دیگر محکموں کے افسران کے ہمراہ صدیق آباد،ماڈل ٹاؤن،وقار کینٹن،سبزی منڈی،
خیابان سرور اور دیگر نشیبی علاقوں کے ساتھ ڈسپوزل ورکس چیک کئے۔کمشنر نے موقع پر ٹیلی فون پر رابطہ کرکے مین ڈسپوزل کی بجلی بحال کرائی۔
چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔کمشنر نے کہا کہ تمام عملہ کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے نکاسی آب بہتر کی جائے۔
سیوریج لائنز،مین ہولز اور ڈرینز کی صفائی کرکے بارش کے پانی کی نکاسی کی جائے۔
کمشنر نے کہا کہ متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔فرائض میں عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون