کراچی:
انتظامیہ کی جانب سے الہ دین پارک اورپویلین اینڈ کلب میں تجاوزات گرانے کاعمل جاری ہے۔
الہ دین پارک میں مظاہرین نے احتجاج کیا اور پولیس سےمزاحمت پر3افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
الہ دین پارک کے باہرملازمین اوردکانداروں نے آپریشن کےخلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ بغیرنوٹس دیئے آپریشن کیا جارہا ہے، کوئی متبادل جگہ فراہم نہیں کی گئی۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری نے سماعت کے دوران پویلین اینڈ کلب اور الہ دین پارک کا شاپنگ سینٹر بھی گرانے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے حکم دیا کہ پولیس اور رینجرز کی مدد سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے فوری کارروائی کی جائے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کے ڈی اے کو حکم دیا کہ جتنی مشینیں چاہئیں لے کر جائیں
اور سب تجاوزات گرائیں۔ عدالت نے کے ڈی اے کلب، اسکواش کورٹ،
سوئمنگ پول و دیگر تعمیرات بھی گرانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ پولیس اور رینجرز کی مدد سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے فوری کارروائی کی جائے۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نالوں پر حکم امتناع کو بھی کالعدم قرار دے دیا جبکہ نالوں کے متاثرین کی معاوضے اور آپریشن روکنے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،