دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا شیڈول تیار

پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار کر لیا گیا۔

لاہور:

پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں پہلے مرحلے میں باہوریں اور دسویں جماعت کے امتحانات ہوں گے۔ 10 جولائی سے باہوریں جماعت کے امتحانات ہوں گے جنہیں نو دن میں مکمل کر لیا جائے گا۔

دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 29 جولائی سے ہو گا جنہیں 10 روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے۔ 12 اگست سے 11 ویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہو گا اور نویں جماعت کے امتحانات 28 اگست سے شروع ہوں گے۔

امتحانات کے شیڈول کی حتمی منظوری بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں لی جائے گی۔

دو روز قبل سندھ بھی میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول جاری کر چکا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات سے متعلق حکمت عملی واضح کر دی۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انٹر میڈیٹ کے امتحانات 26 جولائی سے لیے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دسویں جماعت کے امتحانات 5 جولائی سے لیے جائیں گے۔ رواں سال صرف اختیاری مضامین کا امتحان لیا جائے گا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانات پڑھائے گئے 60 فیصد سلیبس کے تحت لیا جائے گا۔ پیپرز کا دورانیہ 2 گھنٹے ہوگا، رواں سال پریکٹیکلز نہیں لیے جائیں گے۔

About The Author