دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس:پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح2.59فیصدہوگئی

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 34اموات اور1 ہزار 19 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.59فیصد تک آگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 34اموات اور1 ہزار 19 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا سے پاکستان میں مجموعی اموات کی تعداد21 ہزار 723 اور مثبت کیسز کی تعداد 9لاکھ42 ہزار 189 ہوگئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 41 ہزار726ہے اور 8 لاکھ 78 ہزار 740 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں

جہاں 10 ہزار 516 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 243، خیبرپختونخوا 4 ہزار 224، اسلام آباد

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار139، خیبرپختونخوا ایک

لاکھ 36 ہزار74، پنجاب 3 لاکھ 44 ہزار 65، سندھ 3 لاکھ 28 ہزار184، بلوچستان 26 ہزار 232، آزاد کشمیر 19 ہزار 783 اور گلگت بلتستان

میں 5 ہزار 712 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں

جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔

آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

About The Author