دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

احتساب عدالت نے آصف زرداری کو طلب کر لیا

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو طلب کر لیا۔

اسلام آباد

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو طلب کر لیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

 نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر آصف علی زرداری کو طلب کر لیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ آصف علی زرداری اور شریک ملزم 29 جون کو عدالت میں پیش ہوں۔

ریفرنس کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کا استعمال کر کے 8 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی۔

سابق صدر پر 8 ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

ریفرنس میں ایوان صدر کا سابق اسٹینو گرافر مشتاق احمد بھی شریک ملزم نامزد ہے۔

About The Author